English   /   Kannada   /   Nawayathi

29/ جنوری کو بھارت بند کا تنظیم نے حمایت کا کیا اعلان، تعلیمی اداروں کے ساتھ ساتھ کاروباری مراکز بھی رہیں گے بند 

share with us

بھٹکل 25/ جنوری2020(فکروخبر نیوز)  حضرت مولانا خلیل الرحمن سجاد صاحب نعمانی نے ملک کے حالات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے کا پیغام دیا ہے۔ موجودہ حالات کو دیکھتے ہوئے کئی امکانات کا بھی اظہار کیا ہے اور 29جنوری کو بھارت بند کا اعلان کرتے ہوئے حالات کے رخ کا دھارا صحیح سمت میں موڑنے کے لیے تعاون کی درخواست کی ہے۔ 
    شہر بھٹکل کے سو سالہ قدیم ادارہ مجلس اصلاح وتنظیم بھٹکل نے مولانا کی اس آواز پر لبیک کہتے ہوئے 29جنوری کو بھٹکل بند کا اعلان کیا ہے۔ تنظیم کے جنرل سکریٹری مولوی عبدالرقیب ایم جے ندوی نے فکروخبر کو بتایا کہ حضرت مولانا خلیل الرحمن سجاد نعمانی صاحب کی اس آواز میں آواز ملانے کا تنظیم نے فیصلہ کیا ہے۔اس دوران تنظیم سبھی تعلیمی اداروں اور کاروباری مراکز کو بند رکھنے کی درخواست کرے گا اور امید ہے کہ تنظیم کی آواز پر بلائے گئے اس احتجاج میں سبھی مذاہب کے لوگ اپنی حمایت دیں گے اور این آر سی، سی اے ے کے خلاف اپنی آواز بلند کریں گے۔ 
یاد رہے کہ تنظیم کی جانب سے اس سے قبل بھی کئی مرتبہ کامیاب مثالی بند کیا جاچکا ہے، اس دوران تعلیمی، کاروباری ادارے بند رکھے گئے تھے حتی کی خریدوفروخت بھی نہیں کی گئی تھی۔ لوگوں کا ماننا ہے کہ ملک کے موجودہ حالات کو دیکھتے ہوئے تنظیم کی جانب سے منایا جانے والا یہ بند بھی کامیاب رہے گا۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا