English   /   Kannada   /   Nawayathi

مشرقی افریقہ: ٹڈی دل کا شدید حملہ، اقوامِ متحدہ کی اقوام عالم سے مدد کی اپیل

share with us

واشنگٹن 25/ جنوری2020(فکروخبر/ذرائع)  اقوامِ متحدہ کے خوراک اور کاشتکاری کے ادارے (ایف اے او) کے ترجمان کے مطابق یہ مدد خوراک اور ذریعہ معاش کی حفاظت اور غذائی قلت کے خطرے سے نمٹنے کے لیے مانگی گئی ہے۔  اقوامِ متحدہ کے خوراک اور کاشتکاری کے ادارے (ایف اے او) کے ترجمان کے مطابق یہ مدد 'خوراک اور ذریعہ معاش کی حفاظت اور غذائی قلت کے خطرے سے نمٹنے کے لیے مانگی گئی ہے

مشرقی افریقہ کے ممالک ایتھیوپیا، کینیا اور صومالیہ میں بڑے پیمانے پر خوراک کھانے والے حشرات نے حملہ کر دیا تھا۔ ایف اے او کو ڈر ہے کہ ٹڈی دل کی تعداد میں جون تک 500 فیصد تک اضافہ ہو سکتا ہے۔

 سنہ 2019 کے اواخر میں ہونے والی بارشوں نے ٹڈی دل کی افزائش کے لیے بہترین ماحول پیدا کر دیا تھا- ادارے کے مطابق ایتھیوپیا اور صومالیا نے اس پیمانے پر ان حشرات الارض کے حملے گذشتہ 25 سال میں نہیں دیکھے جبکہ کینیا میں ایسا گذشتہ 70 برس میں نہیں ہوا۔

اگر ٹڈی دل کے جھنڈ اسی رفتار سے پھیلتے اور بڑھتے رہے تو ان سے جنوبی سوڈان اور یوگانڈا بھی متاثر ہو سکتے ہیں۔  ادارے کے مطابق ایتھیوپیا اور سومالیا نے اس پیمانے پر ان حشرات الارض کے حملے گذشتہ 25 سال میں نہیں دیکھے جبکہ کینیا میں ایسا گذشتہ 70 برس میں نہیں ہوا

ایف اے او کا کہنا ہے کہ 'ان حشرات الارض کے پھیلنے کی رفتار اور بڑھنے کا حجم قدرت کے اصولوں کے برعکس ہے جس کی وجہ سے مقامی اور قومی سطح پر یہ حکام کے بس سے باہر ہوتا جا رہا ہے۔'

اب ان حملوں سے نمٹنے کا اکلوتا حل 'فضائی کنٹرول' یعنی جہاز کے ذریعے کیڑے مار دوائی کا سپرے کرنا باقی رہ گیا ہے۔  اب ان حملوں سے نمٹنے کا اکلوتا حل 'فضائی کنٹرول' یعنی جہاز کے ذریعے کیڑے مار دوائی کا سپرے کرنا ہے

یہ جھنڈ یمن سے بحیرہ احمر کے اطراف میں پھیل رہے ہیں۔ سنہ 2019 کے اواخر میں ہونے والی بارشوں نے ٹڈی دل کی افزائش کے لیے بہترین ماحول پیدا کر دیا تھا۔ سال گزرنے کے ساتھ ساتھ اس مسئلے کی سنگینی میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔  ایف اے او کے مطابق پیرس کے حجم جتنا ایک جھنڈ فرانس کی کل آبادی جتنا کھانا کھا سکتا ہے

مشرقی افریقہ میں ان کی تعداد میں اضافے کے علاوہ ان کی افزائش انڈیا، ایران اور پاکستان میں بھی ہو رہی ہے جہاں یہ موسم بہار کے دوران جھنڈ کی شکل اختیار کر سکتے ہیں۔

ٹڈی دل عام طور پر ایک دن میں 150 کلو میٹر تک سفر کر سکتے ہیں۔ ایک خاص عمر میں پہنچنے کے بعد کیڑا اپنے وزن کے برابر کھانا کھا سکتا ہے۔

EPA ٹڈی دل عام طور پر ایک دن میں 150 کلو میٹر تک سفر کر سکتے ہیں۔ ہر ادھیڑ عمر کیڑہ اپنے وزن کے برابر کھانا کھا سکتا ہے۔

ایف اے او کے مطابق پیرس کے حجم جتنا ایک جھنڈ فرانس کی کل آبادی جتنا کھانا کھا سکتا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا