English   /   Kannada   /   Nawayathi

بی جے پی کے سابق رکن اسمبلی ہرشرن سنگھ بَلّی عام آدمی پارٹی میں شامل

share with us

نئی دہلی 25جنوری 2020(فکروخبر/ذرائع)  دہلی اسمبلی انتخابات سے قبل لیڈران کے سیاسی وابستگی تبدیل کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ تازہ ترین پیشرفت کے مطابق بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رہنما اور ہری نگر اسمبلی حلقہ سے چار بار کے ایم ایل اے ہرشرن سنگھ بلی نے سنیچر کے روز عام آدمی پارٹی (عآپ) میں شمولیت اختیار کر لی۔ بلی مدن لال کھورانہ حکومت میں وزیر رہ چکے ہیں۔

ہرشرن سنگھ بلی نے وزیر اعلی اروند کیجریوال اور نائب وزیر اعلی منیش سسودیا کی موجودگی میں عام آدمی پارٹی (عآپ) کے دفتر میں پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔ ہری نگر سیٹ سے مضبوط دعویدار ہونے کے باوجود بی جے پی نے بلی کی جگہ پر تیجندر پال سنگھ بگا کو میدان میں اتارا ہے۔ خیال کیا جاتا ہے کہ اسی بات سے ناراض ہوکار بلی نے بی جے پی کو خیرباد کہا ہے۔

سال 1993 سے 2013 تک ایم ایل اے رہ چکے ہرشرن سنگھ بلی کو 2013 کے اسمبلی انتخابات میں بی جے پی نے امیدوار نہیں بنایا تھا اور یہ سیٹ اکالی دل کو سونپ دی تھی۔ اس کے بعد وہ ناراض ہوئے اور کانگریس میں شامل ہوگئے اور وہاں سے الیکشن لڑا۔ کانگریس امیدوار کے طور پر الیکشن ہارنے کے بعد 2014 میں ایک بار پھر وہ بی جے پی میں واپس آ گئے۔ اب ایک مرتبہ پھر سے انہوں نے اسمبلی انتخابات سے عین قبل بی جے پی کو چھوڑ کر عآپ کا دامن تھام لیا۔

عآپ میں شامل ہونے کے بعد بلی نے میڈیا سے کہا، ’’اروند کیجریوال دہلی کی ماں کی طرح خدمت کر رہے ہیں۔ جس طرح سے انہوں نے دہلی میں تعلیم، صحت وغیرہ شعبوں میں انقلاب لانے کا کام کیا ہے اس سے متاثر ہو کر میں آدمی پارٹی میں شامل ہو رہا ہوں۔ عآپ کے پاس دہلی کی ترقی کا وژن ہے۔‘‘

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا