English   /   Kannada   /   Nawayathi

 سعودی عرب کاعالمی منڈی میں 9ارب ڈالرکے بانڈز پیش کرنے کا اعلان

share with us

ریاض۔23جنوری2(فکروخبر /ذرائع)  سعودی عرب کے وزیر مالیات محمد الجدعان نے توقع ظاہر کی ہے کہ مملکت رواں سال کے دوران عالمی منڈی میں 4 ارب ڈالر مالیت کے اضافی حکومتی Debt Instruments پیش کر سکتی ہے. بلومبرگ کو دیے گئے ایک انٹرویو میں الجدعان کا کہنا تھا کہ میرے خیال میں رواں سال عالمی منڈی میں ہماری جانب سے 9 ارب ڈالر مالیت کے Debt Instruments پیش کیے جائیں گے ان میں 5 ارب ڈالر کے پہلے ہی پیش کر چکے ہیں اور اب 4 ارب ڈالر باقی ہیں الجدعان کے مطابق یہ بات واضح ہو چکی ہے کہ سعودی بونڈز کی طلب کی سطح بلند اور بہت اچھی ہے.اس سلسلے میں نہ صرف طلب بلکہ بونڈز کے نرخ بھی خوش آئند ہیں سعودی عرب اب بین فنڈنگ کے بین الاقوامی اداروں کے ساتھ بات چیت کر رہا ہے تا کہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ ہمارا فنڈنگ پورٹ فولیو تنوع کا حامل ہے. سعودی وزیر نے باور کرایا کہ مملکت یورو اور سعودی ریال میں بونڈز پیش کرنے کے بارے میں سوچ رہی ہے اسی طرح سکوک بھی مگر یہ امر مارکیٹ کے حالات پر منحصر ہے لجدعان نے مزید کہا کہ مورال اور طلب بہت مثبت ہے اور اعداد و شمار یہ ثابت کر رہے ہیں اصلاحات کی روشنی میں ویڑن 2030 کے نتائج سامنے آ رہے ہیں.سعودی عرب نے دو روز قبل 5 ارب ڈالر کے بونڈز پیش کیے تھے یہ 2020 کے لیے مملکت کی جانب سے پہلے بین الاقوامی بونڈز ہیں الجدعان نے باور کرایا کہ رواں سال حکومتی اخراجات کم ہوں گے تاہم یہ کمی نسبتا زیادہ بڑی نہیں ہو گی.سعودی وزیر کے مطابق گذشتہ دو برسوں کے دوران انفرا اسٹرکچر کے منصوبوں کا ایک بڑا حصہ نجی سیکٹر کو دیا گیا جس کے ثمرات سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں الجدعان نے واضح کیا کہ کسی بھی قسم کی کساد بازاری کی صورت میں حکومت مداخلت کے لیے تیار ہے جیسا کہ 2017 میں ہوا تھا غیر ملکی مارکیٹس میں سعودی آرامکو کمپنی کے شیئرز پیش کرنے کے حوالے سے الجدعان کا کہنا تھا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ ایسا جلد ہونا ممکن نہیں ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا