English   /   Kannada   /   Nawayathi

انسانی دماغ میں موجود ہیپو کیمپس یادداشت کو محفوظ رکھتے ہیں، تحقیق

share with us

بیجنگ۔23جنوری2020(فکروخبر/ذرائع)  ہیپو کیمپس انسانی دماغ میں موجود اعصابی نظام کا اہم حصہ ہیں جو یادداشت کو محفوظ رکھنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں اس بات کا اظہار چینی سائنسدانوں نے کیا ہے جنہوں نے انسانی دماغ میں موجود ہیپو کیمپس (یادداشت کے خلیوں) کے میکینزم پر تحقیق کی ہے۔ چین کے سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق جریدے ”جرنل“ میں شائع ہونے والی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ہیپو کیمپس انسانی دماغ میں موجود اعصابی نظام کا اہم حصہ ہیں جو یادداشت کو محفوظ رکھنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔چینی اکیڈمی آف سائنسز، بیجنگ نارمل یونیورسٹی اور پکنگ یونیورسٹی کے تحت قائم انسٹی ٹیوٹ ا?ف بائیو فزکس کے محققین نے ہیومن ہیپوکیمپس کی ترقی کے حوالے سے خلیوں اور بافتوں کی اقسام اور ان کے کام تجزیہ کیا ہے۔ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ 16 سے 27 ہفتوں تک انسانی ہیپو کیمپس کے 30ہزار 416 سنگل خلیوں کی مزید27 ذیلی اقسام سامنے آئی ہیں۔ انہوں نے ہیپو کیمپس کی جنیاتی خصوصیات کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا ہے کہ انسانی ہیپوکیمپس سے متعلق یہ تحقیق مرگی اور الزائمر جیسی بیماریوں پر ریسرچ میں معاون ثابت ہو سکتی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا