English   /   Kannada   /   Nawayathi

علی پبلک اسکول بھٹکل میں سالانہ کھیل مقابلہ کی اختتامی تقریب کا انعقاد، سرکل انسپکٹر اور بی ای او کے ہاتھوں انعامات کی تقسیم 

share with us

بھٹکل 23/ جنوری 2020(فکروخبر نیوز)  علی پبلک اسکول بھٹکل میں آج سالانہ کھیل مقابلہ کی اختتامی تقریب کاانعقاد کیا گیا۔ گذشتہ چار روز سے جاری اس کھیل مقابلوں میں طلباء نے مختلف کھیلوں کے ذریعہ سے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔ طلباء کو چار ٹیموں ایلو، بلیو، گرین اور ریڈ گروپ میں تقسیم کیے گئے تھے۔ جویلنگ، ہیمر تھرو، کبڈی، بیڈ مینٹین، ہائی جمپ اور لانگ کے ساتھ ساتھ دیگر مقابلے بھی منعقد کیے گئے۔ امتیازی نمبرات سے کامیابی حاصل کرنے والے طلباء کے درمیان انعامات بھی تقسیم کیے گئے۔ اس موقع پر جلسہ میں ٹاؤن پولیس اسٹیشن کے سرکل اسپکٹر ایم کے پرکاش نے طلباء کو مختلف میدانوں میں آگے بڑھنے کی ترغیب دیتے ہوئے کہا کہ تعلیم آپ کی بنیادی کام ہے اور اس میں آپ کو ترقی کرنا ہے۔ آپ اس پڑھائی کے دور میں خوب محنت کریں گے تو آپ ایک اچھے انسان بن کر یہاں سے نکلیں گے اور امید ہے کہ بچے اپنے آپ کو اس کے لیے فارغ کریں گے۔ اسکول کی جانب سے فراہم کردہ سہولیتوں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ترقی کی منزلیں طئے کریں اور ا یک اچھا شہری بن کر زندگی گذاریں گے۔ انہو ں نے اس بات پر زور دیا کہ اس تعلیمی میدان میں خوب محنت کرنے پر یہی محنتیں آپ کے مستقبل کے کامیابی کی ضامن ہیں۔ ایک اور مہمانِ خصوصی بلاک ایجوکیشن آفیسر (بی ای او) نے کہا کہ تعلیم کے ساتھ ساتھ دیگر میدانوں میں آپ کو ترقی کرنا ہے۔ اور تعلیم صرف کتاب کا نام نہیں ہے بلکہ دیگر آپ کے اندر موجود صلاحیتوں کو پروان چڑھانا بھی آپ کی ذمہ داری ہے۔ انہو ں نے کئی بچوں کو انعامات کی تقسیم کیے۔ملحوظ رہے کہ اس اختتامی تقریب کا آغاز تلاوتِ قرآن مجید اور ترجمہ کے ساتھ ہوا۔ مہمانوں کی خدمت میں استقبالیہ کلمات عرفات لشکری نے پیش کیے اور نظامت کے فرائض ہائی اسکول سپروائزر غانم محتشم نے انجام دئیے۔ 
 اس موقع پر اسٹیج پر اسکول کے بانی جنرل سکریٹری مولانا محمد الیاس ندوی، مولانا افضل ندوی، مولانا عبدالمتین منیری، مولانا محمد انصار ندوی مدنی، اسکول کے ٹرسٹی جناب عبدالحمید صاحب اور دیگر ذمہ داران موجود تھے۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا