English   /   Kannada   /   Nawayathi

میں نے اسلام کو نہیں بلکہ اسلام نے مجھے چنا، اسلام لانے کے بعد سکون محسوس، قرآن کی تعلیم بھی جاری : امریکی گلوکارہ جینیفرگراؤٹ

share with us

واشنگٹن: 23/ جنوری 2020 (فکروخبر/ذرائع)  امریکی گلوکارہ جنیفر کا کہنا ہے کہ قرآن کریم کی تلاوت کرنا ایک انتہائی خاص عمل ہے جس میں آپ ایک روحانی عمل کے ذریعہ خدا کے کلام کا استعمال کرتے ہوئے اپنے فنکارانہ خیالات کو پیش کرسکتے ہیں۔ برطانوی نشریاتی ادارہ کو ایک خصوصی انٹرویو میں انہوں نے اپنی تلاوت کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ اپنی آواز کو کسی طریقہ سے بھی استعمال کرلینا ایک نعمت ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک انتہائی بے مثال چیز ہے۔

واضح رہے کہ جنیفر گراؤٹ ایک امریکہ مشہور گلوکارہ ہیں۔ ان کا تعلق موسیقار گھرانے سے ہے۔ انہیں بچپن سے ہی موسیقی سیکھنا، گانے گانا وغیرہ میں غیر معمولی دلچسپی تھی۔ انہوں نے انگریزی زبان کے علاوہ عربی میں بھی گانہ گا یا تھا۔

اس کے بعد وہ عرب دنیا میں بھی کافی مشہور ہوگئیں تھیں۔ انہوں نے اسلام قبول کرلیا۔ جنیفر یوٹیوب پر کافی معروف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسلام لانے سے قبل ان کا کسی مذہب کی جانب رجحان نہیں تھا۔ انہوں نے کہا کہ مجھے ایسا لگتا ہے کہ میں نے اسلام کو نہیں بلکہ اسلام نے مجھے قبول کیا۔ انہوں نے کہا کہ قرآن مجید کی تعلیم حاصل کرنے کے لئے حال ہی میں انہوں نے ایک مولوی صاحب کی خدمات حاصل کررہی ہیں۔ اس سے قبل وہ تلاوت سن کر اس کی نقل کیا کرتی تھیں۔ انہوں نے بتایا کہ اسلام قبول کرنے کے بعد انہیں خوشی و سکون محسوس ہورہا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا