English   /   Kannada   /   Nawayathi

آر ایس ایس کارکن گرفتار، پوچھ تاچھ میں ہوئے حیرت انگیز انکشافات

share with us

کنور: 23/ جنوری 2020 (فکروخبر/ذرائع) کیرالہ کے کنور میں آر ایس ایس دفتر کے پاس واقع پولس پوسٹ پر بم پھینکے جانے کے الزام میں پولس نے آر ایس ایس کارکن کو گرفتار کیا ہے۔ تمل ناڈو کے کوئمبٹور سے آر ایس ایس کا یہ ورکر بدھ کے روز گرفتار ہوا جس کے بعد اس سے سختی کے ساتھ پوچھ تاچھ کی گئی۔

میڈیا ذرائع کے مطابق آر ایس ایس کارکن سے ہوئی پوچھ تاچھ میں کئی حیران کرنے والے انکشافات ہوئے ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ گرفتار آر ایس ایس کارکن نے پولس پوسٹ کو نشانہ بنا کر بم نہیں پھینکا تھا بلکہ آر ایس ایس دفتر کو ہی نشانہ بنایا تھا جو کہ غلطی سے پولس پوسٹ کی طرف چلا گیا۔ پولس کا کہنا ہے کہ گرفتار آر ایس ایس کارکن کا مقصد یہ تھا کہ وہ اپنی ہی تنظیم کے دفتر پر بم پھینکے اور اس کا الزام سی پی آئی ایم پر ڈال دے۔ لیکن معاملہ الٹا پڑ گیا اور غلطی سے بم پولس پوسٹ کی طرف چلا گیا۔

گرفتار آر ایس ایس کارکن سے پوچھ تاچھ جاری ہے اور پولس اس بم اندازی کی جانچ ہر پہلو سے کر رہی ہے۔ پولس کے مطابق ملزم پر پہلے سے ہی پانچ معاملے زیر التوا ہیں۔ پولس کا یہ بھی کہنا ہے کہ واردات کے وقت ملزم نشے کی حالت میں تھا۔ پولس کو امید ہے کہ جانچ کے دوران مزید کئی انکشافات ہو سکتے ہیں۔

قومی آوازبیورو

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا