English   /   Kannada   /   Nawayathi

اب جمع شدہ کچروں کو دوبارہ استعمال کے قابل بنانے کے لیے بھٹکل کے شرالی میں زیروویسٹ مینجمنٹ مرکز کا قیام جلد 

share with us

بھٹکل 22/ جنوری 2020(فکروخبر نیوز) اب گھر گھر سے جمع شدہ کچروں سے نجات پانے کے لیے زیرو ویسٹ مینجمنٹ مرکز کا قیام بھٹکل تعلقہ کے شرالی میں جلد ہی قائم کیے جانے کا اشارہ ضلع پنچایت سی اے او محمد روشن نے دیا ہے۔ 
    اس پروگرام کے تحت اب گیلا کچرہ، سوکھا کچرہ اسی طرح پلاسٹک، شیشے سے بنی اشیاء اور سیانٹیری پیڈ کو اس زیرو ویسٹ پروجیکٹ کے ذریعہ دوبارہ قابلِ استعمال بنایا جائے گا۔ گیلے کچرہ کو زراعت میں استعمال کرنے کے لیے کھاد میں بدل دیا جائے گا اور شیشوں سے بنی اشیاء کو ریت میں منتقل کیا جائے گا۔ 
اس سلسلہ میں سوچھ بھارت مشن کے ضلعی ذمہ دار سنچالک سوریا نارائن بھٹک کا کہنا ہے کہ ضلع پنچایت سی اے او محمد روشن کی جانب سے تیارہ کردہ اس منصوبہ سے عوام کو مزید سہولت پیدا ہوگی۔ اس مرکز کے قیام کے لیے گرام پنچایت کی طرف سے عمارت بھی مختص کردی گئی ہے اور پنچایت کے ذریعہ گھر گھر سے کچرہ نکاسی کا کام شروع کیا جائے گا۔ 
    شیشوں کو ریت میں منتقل کیے جانے کے بعد تعمیراتی کامو ں میں استعمال کیا جائے گا اور پلاسٹک کو سڑک کے تعمیراتی کاموں میں استعمال کیا جائے گا۔ بتایا جارہا ہے کہ اس منصوبہ کے کامیاب تجربہ کے بعد کاروار کے چتاکول گرام پنچایت میں اسی طرح کا مرکز قیام کرنے کا فیصلہ لیا جاچکا ہے۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا