English   /   Kannada   /   Nawayathi

ڈیوس فورم 2020: سعودی مِسک فاؤنڈیشن مستقبل کے چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے پْرعزم

share with us

ریاض : 22/ جنوری2020(فکروخبر /ذرائع) سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے زیر سرپرستی "مِسک فاؤنڈیشن" سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیووس میں ہونے والے عالمی اقتصادی فورم میں شرکت کر رہی ہے۔ یہ فورم رواں ماہ 21 سے 24 جنوری تک منعقد ہو گا۔ فورم میں شریک عالمی رہ نما معیشت، ٹکنالوجی، سماج اور صنعت سے متعلق چیلنجوں کا جائزہ لیں گے۔ اس موقع پر مِسک فاؤنڈیشن مستقبل کے چیلنجوں کا مقابلہ کرنے اور ان کے حلوں کو تلاش کرنے کے حوالے سے اپنے تجربات اور منصوبوں کو پیش کرے گی۔

مسک فاؤنڈیشن مسلسل تیسرے سال ڈیوس فورم میں شریک ہو رہی ہے۔ فاؤنڈیشن کا ونگ شرکاء بالخصوص نوجوان قیادت کے لیے سرگرمیاں پیش کرے گی۔ علاوہ ازیں آئندہ مِسک گلوبل فورم 2020 میں زیر بحث آنے والے موضوعات کا بھی تعارف سامنے آئے گا۔ فاؤنڈیشن کی جانب سے اس فورم کا انعقاد ہر سال سعودی دارالحکومت ریاض میں کیا جاتا ہے۔ ڈیووس فورم میں فاؤنڈیشن کے ونگ میں شرکاء کے درمیان خصوصی مکالمے کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔ اس سے قبل مسک گلوبل فورم مستقبل میں کام کی صنعت اور مختلف شعبوں میں نوجوانوں کا کردار فعال بنانے کے سلسلے میں کئی پروگرام پیش کر چکا ہے۔فاؤنڈیشن نے 'سعودی کیفے' کے نام سے ایک ثقافتی زون بھی ترتیب دیا ہے۔ اس کے ذریعے ڈیوس فورم کے شرکاء کو سعودی ثقافت اور معاشرے تعارف پیش کیا جائے گا۔

اسی طرح مِسک فاؤنڈیشن نے ڈیووس میں شریک 100 سے زیادہ بڑی شخصیات کے استقبال کے لیے ایک تقریب کا انتظام کیا ہے۔ اس تقریب میں شرکاء کے درمیان مشترکہ بات چیت ہو گی اور فاؤنڈیشن انہیں اپنے تجربات کے تبادلے کا موقع فراہم کرے گی جن کے ذریعے بین الاقوامی چیلنجوں کا حل سامنے آ سکے۔سعودی عرب کی جانب سے نوجوانوں کی سپورٹ کے سلسلے میں قائدانہ موقف کو باور کرایا جا رہا ہے۔ یہ موقف مقامی سطح تک محدود نہیں بلکہ اس کا دائرہ کار دنیا بھر کے نوجوانوں تک پھیلانے کی کاوش کی جا رہی ہے۔ مملکت اور ڈیوس فورم نے 2019 میں ایک یادداشت پر دستخط کیے تھے۔ اس کا مقصد عالمی سطح پر کثیر الجہتی اور اہمیت کے حامل شعبوں میں تعاون کا فریم ورک وضع کرنا ہے۔مِسک فاؤنڈیشن ڈیووس فورم کے شرکاء کے سامنے ادارے کے ساتھ تعاون اور بین الاقوامی شراکت داری پر مبنی تعلقات کے مواقع بھی پیش کرے گی۔ اس کا مقصد اپنے منصوبوں کی اثر پذیری کا دائرہ وسیع کرنا اور نوجوانوں کی زیادہ بڑی تعداد کو با اختیار بنانا ہے۔

اس کی مثال Entrepreneurship World Cup ہے جس میں 180 سے زیادہ ملکوں کے ایک لاکھ نوجوان مرد اور خواتین نے حصہ لیا۔ اسی طرح "Misk 500" پروگرام جس میں خطے کے مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے 160 منتظمین نے شرکت کی۔ ان کے علاوہ متعدد تربیتی پروگرام شامل ہیں جو بین الاقوامی تنظیموں، عالمی جامعات اور ترقی یافتہ کمپنیوں کی رابطہ کاری کے ساتھ منعقد کیے گے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا