English   /   Kannada   /   Nawayathi

اویسی نے سی اے اے ، این آر سی پرامت شاہ کو دیا ڈبیٹ کاچیلنج

share with us

حیدرآباد : 22/ جنوری2020(فکروخبر /ذرائع) حیدرآباد سے رکن پارلیمنٹ اور آل انڈیا مجلس اتحادالمسلمین (اے آئی ایم آئی ایم )کے سربراہ اسد الدین اویسی نے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کو سی اے اے اور این آر سی پربحث کرنے کا چیلنج کیا ہے۔ دراصل اس سے پہلے (کل) شاہ نے سی اے اے اے ، این آر سی اور این پی آر پر راہل گاندھی، ممتا بنرجی اور اکھلیش یادو کو بحث کرنے کا چیلنج کیا تھا،جس کے بعد اویسی نے کہا کہ شاہ میرے ساتھ کیوں نہیں بحث کرتے۔اویسی نے کہا کہ شاہ ان لیڈروں کے ساتھ نہیں میرے ساتھ بحث کریں۔ اے آئی ایم آئی ایم سربراہ نے کہا کہ میں بحث کو تیار ہوں
اویسی نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ داڑھی والے آدمی کے ساتھ بحث ہونی چاہئے اس سے ٹی آرپی بھی اچھی آئے گی۔اسد الدین اویسی نے کہا کہ میں شاہ کے ساتھ سی اے اے ، این آر سی اور این پی آر پر طویل بحث کر سکتا ہوں ۔ وہ ان لیڈران کے علاوہ مجھ سے بحث کریں ۔بتا دیں کہ شاہ نے منگل کو اپوزیشن پر نشانہ لگاتے ہوئے کہا کہ سی اے اے کو لے کر افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں۔شاہ نے کہا کہ بی جے پی سی اے اے کو لے کر کئی بار واضح کر چکی ہے کہ اس سے ملک کے شہریوں کو کوئی نقصان نہیں ہوگا ۔ انہوں نے کہا تھا کہ میں اس پر بحث کے لئے چیلنج دیتا ہوں ، بحث کریں، لیکن سی اے اے کسی بھی قیمت پر واپس نہیں ہو گا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا