English   /   Kannada   /   Nawayathi

اسلامیہ اینگلو اردو ھائی اسکول میں اکشرداسوہا وفائربریگیڈ کامشترکہ ورکشاپ

share with us

بھٹکل:  22/ جنوری 2020(فکروخبر نیوز)  اسلامیہ اینگلو اردوھائی اسکول میں حکومت کرناٹک مڈ ڈےمیلس و فائربریگیڈ کے تعاون سے ایک خصوصی پروگرام منعقد کیا گیا جس میں مڈڈے میل میں کام کرنے والی خواتین کو پاکی صفائی اور فائر بریگیڈ عملہ کی مدد سے شارٹ سرکیوٹ اور رسوئی گیس کے سبب ہونے والے حادثات پر قابو پانے کے گر سکھائے گئے۔ 

اطلاع کے مطابق بھٹکل کے جملہ اسکولوں کے باورچن عورتوں کو طلباء کے لئے کھانا پکانے کی اشیاء کی پاکی صفائی اور بعض مرتبہ کھاناپکاتے وقت ناگہانی واقعہ پیش آنے کی صورت میں حفاظتی تدابیر کرنے فائربریگیڈ محکمہ کے عملے نے عملی طورشارٹ سرکیوٹ،رسوئی گیس میں آگ لگنے  پر آگ کو بجھانے کے بارے میں باورچن عورتوں اور اسکول کے طلباء کو تفصیل کے ساتھ بتایا.اس موقع پر مڈڈے میل کے اسسٹنٹ ڈائرکٹر پربھاکرچکن منے ،فائر بریگیڈ کےافسران اور طلباء،اساتذہ موجودتھے-

 

رپورٹ :  عبدالحفیظ خان ندوی 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا