English   /   Kannada   /   Nawayathi

وجئے پور کا تبلیغی جماعت کا دورہ روزہ اجتماع کامیابی کے ساتھ ختم 

share with us

وجئے پور 22/ جنوری 2020(فکروخبر /رفیع بھنڈاری) ضلع وجئے پور سطح پر تبلیغی جماعت کا دوروزہ اجتماع یہاں دعا کے ساتھ د ین اور آخرت کی فکر پر اختتام کو پہنچا۔ حضرت نظام الدین بنگلے والی مسجد، مرکز نئی دہلی کے زیر اہتمام شہر کے قریب جمنال موقع پر عبدالحمید مشرف کے وسیع میدان میں منعقد اس اجتمام میں ہزاروں کی تعداد میں دیہی نوجوان، بزرگ بچوں نے شرکت کی اور روحانی سکون حاصل کرنے کے ساتھ اسلام کی تعلیمات اور اصولوں پر عمل کرنے کا تہیہ کیا۔ مولانا کفایت اللہ نے جم غفیر سے خطاب کرتے ہوئے دینی تعلیم کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیتے ہوئے دعوت وتبلیغ کے کاموں میں جڑے رہنے کی تلقین کی۔ مولانا نوشاد نے مقامی سطح پر جماعت کے کاموں کی تفصیل پیش کی تو مولانا نظام الدین لکچرر نے طلبہ کو خطاب کرتے ہوئے دین اسلام اور مکمل گرفت حاصل کرتے ہوئے عصری تعلیم کے ذریعہ نوکریوں میں شامل ہونے کی تاکید کی۔ انہو ں نے واضح الفاظ میں طلبہ کو حضور ؐ کی سنت امن وسلامتی کا راستہ اختیار کرنے کی تلقین کی۔ اس موقع پر علماء کرام کے خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مفتی اسلام (بیڑ مہاراشٹر ا) نے بتایا کہ موجودہ حالات میں خصوصی طور پر اصلاح معاشرہ کے میدان میں علماء کا رول کافی اہمیت کا حامل ہے۔ مذکورہ اجتماع میں سی اے اے، این آر سی اور این پی آر کا کوئی تذکرہ تو نہیں کیا گیا مگر بلا راست اختاام پر دعا کے دوران ظالم حکومت وظالموں سے مسلمانوں کی جان ومال کی حفاظت کے لیے اہمیت دی گئی۔ اجتماع کے آخری دن 6نکاح انجام دئیے گئے۔ اس موقع پر مولانا الیاس (گجرات) نے مسلمانوں کو ہدایت دی کہ حضورؐ کی سنت کے مطابق سیدھے سادھے نکاح انجام دیں اور فضول خرچی پر روک لگائیں۔ اجتماع کے اختتام کے بعد 50سے ائد جماعتیں تشکیل پائیں جس میں دو تا تین بیرونی ممالک میں دعوت وتبلیغ کا کام انجام دینے نکل رہی ہیں۔ مذکورہ اجتماع میں پہلی بار پولیس کا سخت بندوبست دیکھا گیا۔ حالانکہ ذمہ داروں نے کوئی مطالبہ نہیں کیا تھا۔ اجتماع میں کھانے پینے کی اشیاء کے علاوہ ہوٹلوں کے ساتھ وضو اور پینے کے لیے پانی کا معقول انتظام کیا گیا تھا۔ 

بشکریہ : سالار

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا