English   /   Kannada   /   Nawayathi

دہلی انتخابات: جے ڈی یو-ایل جے پی کے آنے سے بی جے پی کو ہوگا فائدہ، تیواری کا دعویٰ

share with us

نئی دہلی: 22/ جنوری2020(فکروخبر /ذرائع) بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی دہلی یونٹ کے صدر منوج تواری نے بدھ کو کہا کہ اسمبلی انتخابات کے لئے جنتا دل یونائیٹڈ (جے ڈی یو) اور لوک جن شکتی پارٹی (ایل جے پی) کے آنے سے پارٹی کی پوزیشن اور مضبوط ہوئی ہےاور وہ کم از کم 50 سیٹیں جیت کر مضبوط حکومت بنائیں گے۔

تواری نے کہا کہ بی جے پی پہلے دہلی اسمبلی کی 70 سیٹوں میں سے 45 سیٹیں جیت کر حکومت بنانے کی توقع کر رہی تھی لیکن جے ڈی یو اور ایل جے پی کے ساتھ ہوئے انتخابی اتحاد کے بعد حالات اور مضبوط ہو ئے ہیں اور ہم اب کم از کم 50 نشستیں جیت کر اقتدار میں آئیں گے۔

جے ڈی یو اور ایل جے پی سے دہلی اسمبلی انتخابات کے لیے بی جے پی کا پہلی بار سمجھوتہ ہوا ہے۔ معاہدہ کے تحت جے ڈی یو سنگم وہار اور براڑی سیٹوں پر انتخاب لڑے گی جبکہ ایل جے پی سیما پوری سے میدان میں ہے۔

قابل غور ہے کہ دہلی میں بی جے پی اور شرومنی اکالی دل (بادل) اتحاد کے تحت الیکشن لڑتے تھے مگر اس بار شہریت ترمیمی قانون (سي اےاے) کو لے کرشرو منی اکالی دل نے الیکشن نہ لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ گزشتہ انتخابات میں شرو منی اکالی دن نے چار سیٹوں پر انتخاب لڑا تھا۔

اسمبلی انتخابات کے لیے بی جے پی کی جانب سے وزیر اعلی کا چہرہ نہ اتارے جانے پر تواری نے کہا کہ پارٹی وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں الیکشن لڑ رہی ہے۔ وزیر اعلی کا چہرہ نہ ہونے سے کوئی نقصان نہیں ہوگا اور الیکشن جیتنے کے بعد پارٹی کے ممبران اسمبلی اپنا لیڈر منتخب کریں گے۔

تواری نے ایک ٹیلی ویژن چینل کے پروگرام میں وزیر اعلی اروند کجریوال کی مفت بجلی، پانی کو اسمبلی انتخابات سے پہلے ’ فری کرنے‘ کے نام کو کھیل اور دھوکہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی منصوبہ آتا ہے تو اسے نام دیا جاتا ہے جبکہ عام آدمی پارٹی (آپ) کی دہلی حکومت نے اسے کوئی نام نہیں دیا ہے۔ یہ اسمبلی الیکشن جیتنے کے واسطے عوام کو گمراہ کرنے کے لئے ہے اور انتخابات ختم ہوتے ہی انہیں واپس لے لیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کے کجریوال کا کام عوام نے دیکھ لیا ہے اور اب انتخابات میں سبق سكھائیں گے۔ تواری نے کہا کہ گزشتہ انتخابات کے وقت عوام سے جو وعدے کئے گئے تھے انہیں پورا نہیں کیا گیا۔ ساڑھے چار سال تک مرکز کی نریندر مودی حکومت پر کام نہ کرنے کا الزام لگانے والے کجریوال کو آخری کے چند ماہ میں کام کس طرح کرنے دیا گیا، اس کا جواب وہی دے سکتے ہیں۔ خواتین کو دہلی ٹرانسپورٹ کارپوریشن (ڈی ٹی سی) اور کلسٹر بسوں میں مفت سفر کے سوال پر تواری نے کہا کہ انتخابات آنے پر ہی کجریوال بہنوں کے بھائی کیوں بنے۔

تواری نے کہا کہ آٹو والوں کو پرمٹ فروخت کیا جا رہا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ گزشتہ اسمبلی انتخابات میں دہلی کے تھری وہیلر ڈرائیور آپ پارٹی کے زبردست حامی رہے تھے اور فتح میں اہم کردار نبھایا تھا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا