English   /   Kannada   /   Nawayathi

گورنر کو سی اے اے نافذ کرنے کا اختیار نہیں :  سدارامیا 

share with us

بنگلورو 21/ جنوری 2020(فکروخبر /ایس این بی) ضمنی انتخابات جیتنے والے وزیر بننے کی مدت سے خواہش لئے بیٹھے ہیں لیکن ان کی یہ خواہش پوری نہیں ہوپارہی ہے۔ ریاست میں کابینہ میں توسیع کے بعد دھماکہ خیز حالات ابھریں گے۔ سابق وزیر اعلیٰ اور اپوزیشن لیڈر سدارامیا نے آج یہ بات کہا ہے۔میسور میں بات چیت کرتے ہوئے انہو ں نے کہا کہ بی جے پی کے قومی صدر امت شاہ ان نئے اراکین کو ملاقات کا وقت بھی نہیں دے رہے ہیں۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ کابینہ توسیع کے فوری بعد بی جے پی میں دھماکہ خیز حالات پیدا ہوں گے۔ ایچ وشواناتھ نے پہلے ہی کہہ دیا ہے کہ موجودہ حکومت کو اقتدار پہ لانے والے تمام سترہ اراکین کو وزیر بنانے کا وعدہ پورا کیا جائے۔ اگر وعدہ نہ پورا کیا گیا تو ہم آگے کی کارروائی کریں گے۔ مخلوط حکومت کے بعد یہ حکومت آکر چھ ماہ گذرے ہیں، اس دوران صرف جھوٹ بول کر وقت گذارا جارہا ہے۔ اب بھی کابینہ کی مکمل توسیع نہیں ہوئی ہے۔ اس لیے یہ نہیں کہا جاسکتا ہے کہ حکومت بھر پور کام کررہی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں سدارامیا نے کہا کہ ریاست میں سی اے اے نافذ کرنے کا گورنر کو اختیار نہیں ہے۔ انتخابات نظام سے کوئی بڑا نہیں ہے۔ گونر کی نامزدگی مرکزی حکومت سے ہوتی ہے۔ ملک کی تیرہ ریاستوں نے سی اے اے کی مخالفت کی ہے۔ این ڈی کی حامی پارٹیوں نے بھی مخالفت کی ہے اور مرکز کی بی جے پی حکومت کو چیلنج کیا ہے کہ اگر آپ میں ہمت ہے مخلوط حکومت کو برطرف کریں یا اپنی حمایت واپس لے لیں۔ کے پی سی سی صدر انتخاب کے تعلق سے پوچھے جانے پر سدارامیا نے کہا کہ یہ اختیار ہائی کمان کو ہے۔ ہم نے انہیں بتادیا ہے کہ کس کو یہ عہدہ ملنا چاہیے۔ یہ بات کھلے طو رپر بتانا ممکن نہیں ہے۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا