English   /   Kannada   /   Nawayathi

منگلورو ایرپورٹ میں لاوارث بیگ ملنے کے بعد ریاست کے کئی اہم مقامات پر چوکسی 

share with us

منگلورو 21/ جنوری 2020(فکروخبر نیوز)  منگلورو انٹر نیشنل ایرپورٹ پرلاروارث بیگ میں مشتبہ مواد ملنے کے بعد ریاست کے کئی اضلاع میں چوکسی برتی جارہی ہے اور پولیس حالات پر گہری نظر رکھی ہوئی ہے۔ کاروار کے سی برڈ نیول بیس اور مختلف ڈیم پر بھی چوکسی بڑھائی گئی ہے۔ اس کے علاوہ بنگلورو، بیلگاوی، ہبلی کے ہوائی اڈوں کے کے علاوہ ریلوے اسٹیشن اور بس اڈوں پر بھی نگرانی بڑھادی گئی ہے۔ کئی بس اڈوں پر مسافروں کے سامان کی تلاشی بھی لے جارہی ہیں۔ 
بیگ سے مشتبہ مواد ملنے کے بعد پولیس نے اسے ویران علاقہ میں لے جاکر ناکارہ بنادیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بیگ میں دو کلو وزنی بم کی طرح ایک چیز تھی جس میں کچھ تار کے ٹکڑے اور دیگر مواد بھی تھا۔ بیگ سے ایک ٹائمر بھی برآمد ہوا ہے۔ پولیس نے مشتبہ ملزم کا کا فوٹیج جاری کردیا ہے اور عوام سے اپیل کی ہے کہ تصویر میں آنے والے شخص کے بارے میں معلومات ہو یا وہ کہیں پر نظر آئے تو فوری طور پر پولیس کو مطلع کیا جائے۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا