English   /   Kannada   /   Nawayathi

غیر حاضر رہنے پر طالب علم کی ٹیچر نے کی بری طرح پٹائی، مشتعل گاؤں والوں نے ٹیچر کو ہی پیٹ ڈالا 

share with us

جوئیڈا: 21/ جنوری 2020(فکروخبرنیوز) اسکول سے غیر حاضر رہنے والے طالب علم کی ٹیچر کی جانب سے بے رحمانہ طور پر زدوکوب کیے جانے کی وجہ سے گاؤں والوں نے اسی ٹیچرکی بری طرح پٹائی کیے جانے کی خبر منظر عام پر آئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق چوتھی جماعت کا طالب علم غیر حاضر رہنے کے بعد جب اسکول پہنچا توٹیچر کا پارہ چڑھ گیا او راس نے وجہ پوچھنے کے ساتھ وہ اس پر برس پڑا۔ استاد نے طالب علم کے کپڑے اتارے اور اس کے ہاتھ پیر باندھ کر اس کی بری طرح پٹائی کی جس کے نشانات طالب علم کے جسم پر صاف طور پر نظر آئے۔ اسکول ٹیچر کی شناخت روسیا ریڈی اور طالب علم کی شناخت جانو ٹکو سنگارے کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ جب یہ خبر بچہ کے والدین اورگاؤں والوں کو پہنچی تو انہو ں نے اسکول پہنچ کر ٹیچر کی ہی کلاس لے لی او راسے بری طرح زدوکوب کیا جس کے بعد اسے پولیس کے بھی حوالے کیا گیا۔ پولیس نے متعلقہ ٹیچر کو حراست میں لے کر اس کے خلاف معاملہ درج کرلیا ہے۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا