English   /   Kannada   /   Nawayathi

پیامِ انسانیت فورم بھٹکل یونٹ نے کمٹہ تعلقہ کے ہنی ہلی میں میڈیکل کیمپ کا کیا انعقاد 

share with us

بھٹکل: 21/ جنوری 2020(فکروخبرنیوز)پیامِ انسانیت فوم بھٹکل یونٹ کی جانب سے کمٹہ تعلقہ کے ہنی ہلی نامی مقام پر میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈاکٹر یاسین، ڈاکٹر نسیم، جناب شاکر اور ان کے بھائی نے اپنی خدمات انجام دی۔ تقریباً دیڑھ سو کے قریب لوگوں نے اس کیمپ سے فائدہ اٹھایا۔  فورم کے ذمہ دار نے بتایا کہ انسانیت کی خدمت کے پیشِ نظر اس میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں مذکورہ ڈاکٹروں کے ساتھ ساتھ فیڈریشن اور دیگر افراد کا بھی ساتھ رہا۔ مقامی لوگوں سے اچھی ملاقات کے بعد انہوں نے بھی آئندہ اس طرح کے کامو ں میں اپنے تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔ کبڈی فیڈریشن کے ایک کارکن سے ملاقات کے بعد انہو ں نے اس طرح کے اقدامات کی سراہنا کی اور اس میڈیکل کیمپ کے انعقاد پر فورم کو مبارکباد پیش کی اور اس بات کی یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ بھی اس کام میں پوری طرح تعاون کرنے کے لیے تیار ہیں۔ ملحوظ رہے کہ اس سے متصل والے علاقہ اگرکون میں بھی پیامِ انسانیت بھٹکل یونٹ کی جانب سے سیلاب سے متأثرہ افراد سے ملاقات کرکے ان میں ضروریاتِ زندگی کی اشیاء تقسیم کی گئیں تھیں۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا