English   /   Kannada   /   Nawayathi

مصرکے مرکزی بینک کا ایڈوکیٹ فیس بک کی وجہ سے ملازمت سے ہاتھ دھو بیٹھا

share with us

قاہرہ۔20جنوری2020(فکروخبر /ذرائع)  مصر میں اعلی عدالت نے مرکزی بینک میں کام کرنے والے اْس ایڈوکیٹ کو برطرف کرنے کا فیصلہ سنایاہے جس نے سوشل میڈیا پر اپنے ساتھیوں کو ضرر پہنچایا تھا۔ یہ پہلی مرتبہ ہے کہ مصر میں انفارمیشن ٹکنالوجی سے متعلق جرائم اور سائبر کرائمز کے انسداد کے قانون کا اطلاق کرتے ہوئے فیصلہ سنایا گیا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق مذکورہ عدالت نے حتمی فیصلہ جاری کردیا، مصر کے مرکزی بینک کے وکیل نے اپنے فیس بک پیج پر بینک کے قانونی شعبے میں کام کرنے والے ملازمین کے بارے میں جھوٹا پروپیگنڈا کیا۔ وکیل نے اپنے ساتھیوں کے خلاف نہایت نامناسب الفاظ اور جملوں کا استعمال کیا۔
عدالت کے مطابق مصری وکیل نے سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے ساتھیوں اور مرکزی بینک کی ساکھ کو نقصان پہنچایا۔مصری پارلیمنٹ نے جون 2018 میں انفارمیشن ٹکنالوجی سے متعلق جرائم اور سائبر کرائمز کے انسداد کا قانون منظور کیا تھا۔قانون کے ضمن میں انٹرنیٹ پر یا انفارمیشن ٹکنالوجی کے کسی ذریعے سے ایسی معلومات، خبریں یا تصاویر پوسٹ کرنا شامل ہے جن سے کسی شخص کی مرضی کے بغیر اس کی پرائیویسی کی خلاف ورزی ہوتی ہو، خواہ پوسٹ کی گئی معلومات درست ہو یا غلط!

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا