English   /   Kannada   /   Nawayathi

ایران طیارے کا بلیک باکس یوکرین یا فرانس کے حوالے کرے، کینیڈا

share with us

اوٹاوا۔21جنوری2020(فکروخبر /ذرائع) کینیڈا کے وزیر خارجہ نے اپنے ایرانی ہم منصب پر زور دیا ہے کہ وہ میزائل حملے میں تہران میں تباہ ہونے والے یو کرین کے مسافر ہوائی جہاز کا بلیک بکس فرانس یا یوکرین کے حوالے کرے۔میڈیارپورٹس کے مطابق کینیڈا کے ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ نے اعلان کیا کہ تہران میں 10 روز قبل غلطی سے مار گرائے گئے مسافر جہاز کے دونوں بلیک بکس کھولنے اور ان کا ڈیٹا حاصل کرنے کے منصوبے پر کوئی پیش رفت نہیں ہوئی ہے۔کونسل نے ایک بیان میں مزید کہا کہ اس کے حادثے کے دو تفتیش کار اتوار کے کو تہران سے واپس آگئے ہیں۔ انہوں نے چھ روز تک ایرانی حکام کے ساتھ طیارے کے بلیک بکس کی جانچ پڑتال میں حصہ لیا تھا۔اس حادثے میں جہاز میں سوار عملے کے افراد سمیت 176 افراد ہلاک ہوگئے تھے جن میں 57 کینیڈین شہری تھے۔کونسل نے کہا کہ ایران میں ان دونوں بلیک بکس کو کھولنے کے لیے ابھی تک وقت اور جگہ کا تعین نہیں کیا جاسکا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا