English   /   Kannada   /   Nawayathi

اتر پردیش: گھنے کہرے کے سبب ہوئے سڑک حادثات میں 10 افراد کی موت

share with us

لکھنؤ:21/ جنوری 2020(فکروخبر/ ذرائع) اترپردیش میں گھنے کہرے کی وجہ سے دو مختلف علاقوں میں ہونے والے سڑک حادثات میں 10افراد ہلاک ہوگئے۔ پولیس ذرائع نے منگل کو یہاں بتایا کہ امیٹھی کوتوالی علاقے کے لالہ کا پروا بھریتھا کے رہنے والے 5 افراد پیر کودیر رات بولیرو سے گوری گنج علاقے کے سنبھاوا گاؤں ایک عیادت میں آئے ہوئے تھے۔

ذرائع کے مطابق دیر شام ضلع اسپتال میں داخل ایک مریض کی عیادت کے بعد تمام لوگ بولیرو سے واپس گھر جا رہے تھے۔ اس دوران گھنے کہرے کی وجہ سے گوری گنج- امیٹھی شاہراہ پر امیٹھی کوتوالی علاقے کے بارہ ماسی قصبہ کے قریب سامنے سے آ رہے ٹرک نے بولیرو کو ٹکر مار دی۔ اس حادثے میں بولیروپر سوار سریندر کشیپ (45)، شری چند (42)، كلپناتھ (43)، دھیرج (38) اور منوج (27) کی موقع پر ہی موت ہو گئی اور ایک زخمی ہو گیا۔ زخمیوں کواستپال میں داخل کرایا گیا ہے۔

ایک دوسرے حادثہ میں شاہ جہاں پور کے صدر بازار علاقے کے شاه مت گنج گوٹيا گاؤں کے رہنے والے پانچ نوجوان ایک گاڑی سے اپنے دوست دھرمیندر کی بارات میں شامل ہونے کے لئے کار سے پیلی بھیت کے بيسل پور علاقے کے ایک گاؤں جا رہے تھے۔ اس درمیان اوور ٹیک کرنے کی کوشش میں کار نگوهی علاقہ میں شاہ جہاں پور-بيسل پور راستہ پر واقع سڈا خاص گاؤں کے قریب برار موڑ پر بے قابو ہوکر ایک درخت سے ٹکراکر گاڑی گڑھے میں جا کر پلٹ گئی۔

اس حادثہ میں صدر بازار علاقہ کے شانتی پورم کالونی کے رہنے والے لالہ (25)، اشفاق (35)، گورو (25)، امین سہراب (25) اور امین (40) کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال بھیج دیا گیا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا