English   /   Kannada   /   Nawayathi

مغربی بنگال : سی اے اے کے خلاف احتجاج پر بیٹھی خواتین نے گورنر سے کی ملاقات ، مداخلت کی اپیل

share with us

کولکاتا: 21/ جنوری 2020(فکروخبر /ذرائع)  سی اے اے و این آر سی کے خلاف احتجاج پر بیٹھی خواتین نے ریاستی گورنر جگدیپ دھنکر سے کی ملاقات خواتین نے گورنرسے اس معاملے میں مداخلت کی اپیل کی ہے ۔کولکاتا کے راج بھون میں پانچ لوگوں پر مشتمل ایک وفد نے گورنر سے کی ملاقات مسلم پرسنل لإ بورڈ کی ممبر و خواتین احتجاج میں شامل عظمی عالمی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کے گورنر سی اے اے کے تعلق سے لوگوں کے احتجاج سے تو واقف ہیں تاہم کولکاتا میں بڑے پیمانے پر ہورہے احتجاج پر انہوں نے حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کے کے سی اے اے کی حمایت میں بھی لوگ سڑک پر ہیں اور اس قانون کو نافذ کرنے کا مطالبہ کررہے ہیں ایسے میں انہیں سی اے اے کی مخالفت و حمایت کرنے والے دونوں ہی گروپ کو دیکھنا ہوگا

وفد میں شامل مشہور قلمکار شرباری گھوشال نے کہا کے اس معاملے میں گورنر کی مداخلت ضروری ہے۔مغربی بنگال خصوصاً کولکاتا میں سی اے اے و این آر سی کے خلاف ہورہے بڑے پیمانے پر احتجاج کے تعلق سے گورنر کو اپنا ردعمل ظاہر کرنا چاہیے۔ انہوں نے گورنر کی جانب سے اس تعلق سے مرکز کو مکتوب بھیجے جانے کی امید جتائی ہے۔ وہیں کولکاتا کے پارک سرکس میدان میں خواتین کا احتجاج جاری ہے ۔ 22 جنوری تک خواتین نے اپنا احتجاج جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے

نیوز 18

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا