English   /   Kannada   /   Nawayathi

چیک جمہوریہ میں آتشزدگی، آٹھ معذور افراد ہلاک

share with us

جرمنی 19/ جنوری2020(فکروخبر /ذرائع) جرمنی کی سرحد پر چیک جمہوریہ کے قصبے وجپریٹی (Vejprty) میں واقع ایک مکان میں لگنے والی آگ سے آٹھ افراد جل مرے ہیں۔ آگ جس مکان پر لگی وہ معذور لوگوں کی رہائش کے لیے وقف تھا اور زیادہ افراد ذہنی مریض علیل تھے۔  ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

پولیس نے بتایا کہ آگ اتوار کی علی الصبح پانچ بجے بھڑکی۔ اس بیان میں مزید بتایا گیا کہ جھلسنے یا دھوئیں سے مسائل کا شکار ہونے والوں کی تعداد تقریباً تین درجن کے قریب ہے۔ ان میں چند ایک افراد شدید جھلسے ہوئے ہیں۔ ایمرجنسی حکام کے مطابق گہرے دھوئیں کی وجہ سے بعض لوگوں کا نظام تنفس شدید متاثر ہوا ہے۔ یہ بھی بتایا گیا کہ فوری امدادی کارروائیوں میں خراب موسم بھی حائل رہا۔ خراب موسم کی وجہ سے ہنگامی امداد کے لیے رکھا گیا ہیلی کاپٹر اڑان نہیں بھر سکا۔

چیک جمہوریہ کے وزیراعظم نے معذور افراد کے مکان میں لگنے والی آگ کو شدید المیہ قرار دیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ مقامی پولیس اور فائربریگیڈ کا عملہ اپنی بہترین کوششوں سے بقیہ افراد کو بچانے میں کامیاب رہا۔ آگ بجھانے کے لیے سرحد پار سے دو جرمن فائر بریگیڈ یونٹس بھی وجپریٹی ہنگامی طور پر طلب کیے گئے تھے۔

مقامی انتظامیہ کے مطابق آگ پہلے معذور افراد کی رہائشی علاقے کے ساتھ ملحقہ عمر رسیدہ افراد کے مکان میں لگی اور اس نے پھیل کر معذور افراد کے مکان کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ پولیس کو عمر رسیدہ افراد کے رشتہ داروں نے ٹیلی فون کر کے آگ لگنے کے بارے میں مطلع کیا۔

چیک جمہریہ میں ماضی میں بھی آگ لگنے کے خوف ناک واقعات رونما ہو چکے ہیں۔ سن 2010 میں ایک ویران عمارت میں لگنے والی آگ سے نو ایسے افراد ہلاک ہوئے تھے، جو بے گھر تھے اور عمارت کو اپنے آرام کے لیے استعمال کرتے تھے۔ سن 1995 میں ایک ہوٹل میں لگنے والی آگ سے آٹھ لوگ مارے گئے تھے۔

وجپریٹی ایک پہاڑی قصبہ ہے۔ یہ سرحدی قصبہ جرمنی کے شمال مغرب میں واقع ہے۔ یہ ملکی دارالحکومت پراگ سے ایک سو کلومیٹر کی دوری پر ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا