English   /   Kannada   /   Nawayathi

یوگی کی ’بہادر‘ پولیس کا کارنامہ، خاتون مظاہرین سے کمبل اور کھانے پینے کا سامان چھینا

share with us

لکھنو 19/ جنوری2020(فکروخبر /ذرائع) اتر پردیش کی راجدھانی لکھنؤ میں گھنٹہ گھر کے نزدیک خواتین کی جانب سے شاہین باغ کی طرز پر سی اے اے، این آر سی کے خلاف مظاہرہ کیا جا رہا ہے۔ یہ احتجاج جمعہ کے روز سے لگاتار جاری ہے۔ دریں اثنا، اطلاع موصول ہوئی ہے کہ پولیس نے مظاہرین کے خلاف کارروائی کی ہے۔ اتوار کی صبح گھنٹہ گھر پر اس وقت افراتفری کا ماحول نظر آیا ملا جب پولیس نے احتجاج کرنے والی خواتین سے کھانے پینے کی اشیاء سمیت کمبل ضبط کر لئے۔ اس دوران پولیس اور مظاہرین خواتین کے مابین تیکھی نوک جھونک بھی ہوئی۔

دریں اثنا، جائے مظاہرہ پر موجود مرد مظاہرین کو پولیس نے کھدیڑ دیا۔ احتجاج کرنے والی خواتین کا کہنا ہے کہ پولیس نے ان کا سامان ضبط کر لیا اور ٹینٹ اور کھانے پینے کی اشیاء کو جائے مظاہرہ تک نہیں جانے دیا گیا۔ خواتین کا کہنا ہے کہ پولیس اس تحریک کو روکنے کے لئے یہ سب کر رہی ہے۔ خواتین کا کہنا ہے کہ جب تک مرکز کی مودی حکومت سی اے اے کو واپس نہیں لیتی تحریک ان کی یہ جاری رہے گی۔

ادھر، یوپی کے علی گڑھ میں بھی پولیس نے مظاہرہ کرنے والی خواتین کے خلاف کارروائی کی ہے۔ یہاں، پولیس نے نامعلوم خواتین کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ علی گڑھ سول لائنز کے سی او انیل سمانیا نے بتایا کہ کچھ خواتین نے سی اے اے اور این پی آر کے خلاف احتجاج کرنے کی کوشش کی جو دفعہ 144 کی خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ 60 سے 70 نامعلوم خواتین کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

ادھر، دہلی کے شاہین باغ میں سی اے اے کے خلاف خواتین کا احتجاج لگاتار جاری ہے۔ خواتین کے اس احتجاج کو ایک ماہ سے زیادہ کا عرصہ گزر چکا ہے۔ ہر روز سیکڑوں لوگ یہاں پہنچتے ہیں اور سی اے اے کے خلاف اپنا احتجاج درج کراتے ہیں۔ خواتین تقریباً 100 میٹر کے علاقے میں لگائے گئے عارضی خیموں میں محاذ سنبھال رہی ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا