English   /   Kannada   /   Nawayathi

اسلامیہ اینگلواردوھائی اسکول میں سائنس،آرٹس اینڈ کرافٹ کا اھتمام

share with us

بھٹکل 19/جنوری 2020(فکروخبر نیوز) طلباء کے اندر کی خوابیدہ صلاحیتوں کواجاگر کرنے ،انہیں تعلیمی چیزوں میں منھمک کرنے  اور مستقبل میں تجربہ حاصل کرنے کے لئے آج بھٹکل کےمشہور ومعروف اور قدیم اسکول اسلامیہ اینگلواردو ھائی بھٹکل میں سائنس ،آرٹس اینڈ کرافٹ کا اھتمام کیا گیا جس میں جملہ سائنس کے65 ماڈلس, آرٹس اینڈکرافٹ کے160ماڈلس, اور کمپیوٹر سیکشن کےالگ الگ 10 پاورپائنٹ پریزنٹیشن پیش کئے گئے اس موقع پر اس نمائش کاافتتاح جناب اسماعیل صدیق(جنرل سکریٹری انجمن حامئ مسلمین ،بھٹکل) اورجناب اسحاق شاہ بندری(ایڈیشنل جنرل سکریٹری انجمن حامئی مسلمین ،بھٹکل)نے کیا انہوں نے اس موقع پر طلباء کی کوششوں کوسراہااور جدید ٹیکنالوجی اور سائنسی معلومات پر بہترین ماڈلزپرمبارکباد ی پیش کی ،اس موقع  جناب محسن شاہ بندری (کالج بورڈ سکریٹری)نے طلباء کی محنت پر خوشی کااظہارکرتے ھوئے مفید مشوروں سے نوازااور آئندہ اس طرح کے پروگرام کے لئے عملی طور پر ہرطرح کاتعاون دینے کااظہارکیا،اسکے علاوہ بچوں کے سرپرست و دیگر حضرات بھی اس نمائش کی کافی سراہناکی انشاءاللہ کل بھی صبح 10سے 2بجے تک اس نمائش کا اھتمام رہے گا-

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا