English   /   Kannada   /   Nawayathi

جاپان، کوبے میں آنے والے شدید زلزلے کو 25 سال مکمل

share with us

ٹوکیو۔18جنوری2020(فکروخبر /ذرائع)   جاپان کے مغربی علاقے کوبے اور اِردگرد کے علاقوں کو ہلا کر رکھ دینے والے تباہ کن زلزلے کو ا?ئے 25 سال مکمل ہو گئے ہیں، اس زلزلے کے باعث 6 ہزار 4 سو 34 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ جاپانی نشریاتی ادارے کے مطابق 17 جنوری 1995 کو آنے والا یہ زلزلہ گریٹ ہانشن اواجی زلزلہ کہلاتا ہے، اس زلزلے سے کئی عمارتیں تباہ ہوئی تھیں اور کئی میں آگ لگ گئی تھی۔سب سے متاثرہ کوبے شہر کے ایک پارک میں ہلاک شدگان کی یاد میں بانس سے بنی لالٹینیں روشن کی گئیں۔ لالٹینوں سی1.17 یعنی 17 جنوری کو ہندسوں میں تحریر کیا گیا تھا۔ اس کے علاوہ جاپانی لفظ کیزامُو یعنی نقش کرنا بھی لکھا گیا تھا۔ یہ لفظ منتخب کرنے کی وجہ عوام کی اس خواہش کا اظہار ہے کہ اس تباہ کن زلزلے سے حاصل کردہ اسباق اور شہر کی بحالی کی یاد آنے والی نسلوں تک منتقل کی جاتی رہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا