English   /   Kannada   /   Nawayathi

سوڈان، تلاشی کے عمل پر معترض مسافر کو جہاز سے اتار لیا گیا

share with us

خرطوم۔18جنوری2020(فکروخبر /ذرائع)  سعودیہ ایئر لائن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ جہاز میں سوار ہونے سے قبل مسافروں کی تلاشی لینا غیر قانونی امر نہیں اور مسافروں کو بھی تعاون کرنا چاہیے۔سوڈان کے شہر خرطوم انٹرنیشنل ایئر پورٹ میں طیارے میں سوار ہونے سے قبل ایک سوڈانی نے یہ کہہ کر تلاشی دینے سے انکار کر دیا کہ ایئر لائن کے عملے کو یہ اختیار نہیں کہ وہ مسافروں کی جامہ تلاشی لیں۔عملے کے ارکان نے مسافرکو اس بات پر قائل کرنے کی کافی کوشش کی کہ تلاشی قانون کے مطابق ہے کوئی کام غیر قانونی یا انفرادی طور پر صرف اسکے ساتھ نہیں ہو رہا۔مسافر اس بات پر بضد تھا کہ سکینگ گیٹ سے گزر کر جہاز تک ا?نے کے باوجود تلاشی کیوں لی جارہی ہے۔ مسافر کے مسلسل انکار پر جہاز کے گیٹ پر مسافروں کی قطار لگ گئی جس کی وجہ سے عملے کو گراؤنڈ سکیورٹی والوں کو طلب کرنا پڑا جنہوں نے مسافر کو جہاز سے اتار لیا۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا