English   /   Kannada   /   Nawayathi

ابو ظہبی میں بس کو پیش آنے والے ہولناک حادثے کے حوالے سے مزید حقائق سامنے آ گئے

share with us

 ابو ظہبی۔18جنوری2020(فکروخبر /ذرائع)  دو روز قبل ابو ظہبی میں صبح سویرے نتہائی خوفناک ٹریفک حادثہ پیش آیا تھا جس کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک اور 19 زخمی ہو گئے تھے۔اس حوالے سے یہ انکشاف سامنے آیا ہے کہ حادثے کا شکار ہونے والی بس کا ڈرائیورپاکستانی تھا۔ پولیس کے مطابق یہ ٹریفک حادثہ ایک کار ڈرائیور کی مجرمانہ غفلت کی وجہ سے پیش آیا، جو اچانک ایک ٹرک کو تیزی سے اوور ٹیک کر کے اس کے آگے آگیا تو ٹرک ڈرائیور کو بریک لگانا پڑی تاہم ٹرک کے پیچھے آنے والی بس اس اچانک بریک کی وجہ سے ٹرک کے پچھلے حصّے میں جا لگی۔جس کے باعث بس میں سوار 6 افراد موقع پر ہی زندگی سے محروم ہو گئے، جبکہ 19 افراد زخمی ہوئی ہیں، جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ یہ واقعہ صبح ساڑھے چھ بجے ابو ظہبی سے دْبئی جانے والی شیخ زاید بن سلطان سٹریٹ پر ال رہا بِیچ کے عین سامنے پیش آیا تھا۔جائے حادثے کے قریب نصب سرویلنس کیمروں کی ریکارڈنگ حاصل کرنے پر پتا چلا ہے کہ یہ حادثہ ایک کار ڈرائیور کی سنگین ٹریفک خلاف ورزی کے باعث پیش آیا ہے جو ٹرک کو اوور ٹیک کرنے کے دوران اْس کے آگے آ گیا تھا۔ٹرک ڈرائیور کی اچانک بریک کے باعث پیچھے آنے والی بس کو بریک لگانے کا موقع نہ مِلا اوروہ سیدھی ٹرک میں جا گھْسی۔اس جان لیوا حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی ٹیمیں اور طبی امداد کا عملہ فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گیا، جہاں زخمیوں کی تشویش ناک حالت کے پیش نظر انہیں فوراً قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ حادثے کا شکار ہونے والی بس اور ٹرک کو سڑک سے ہٹا کر ٹریفک کی روانی بحال کر دی گئی۔پولیس کے مطابق بس میں سوار تمام مسافر نیپالی خواتین تھیں جو ایک کمپنی NBMمیں صفائی کارکن کے طور پر ملازمت کرتی تھیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا