English   /   Kannada   /   Nawayathi

سعودی عرب میں ٹڈی دل کے نئے حملے کا خطرہ

share with us

ریاض۔18جنوری2020(فکروخبر /ذرائع) سعودی وزارت ماحولیات و پانی کے مطابق مکہ مکرمہ، باحہ، عسیر،جازان اور حائل ریجنوں میں 140.255ہیکٹر علاقے میں ٹڈی دل کا صفایا کردیا گیا ہے۔سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق اس کے لیے 76 فیلڈ ٹیمیں تشکیل دی گئیں۔صحرا میں ٹڈی دل کی یلغار کے مقامات کی نشاندہی کرائی گئی۔ مکہ مکرمہ اور جازان ریجنوں کے مغربی ساحل پر فضائی اور زمینی ٹیموں کے ذریعے دواؤں کا سپرے کیا۔ تہامہ الباحہ، عسیر ساحل اور حائل کی بعض کمشنریوں میں بھی ٹڈی دل کے انسداد کے لیے دواو ں کاسپرے کیا گیا۔وزارت ماحولیات نے انتباہ کیا کہ آئندہ ہفتوں کے دوران ٹڈی دل کے نئے حملے کے امکانات ہیں جس سے نمٹنے کی تیاریاں کرلی گئی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا