English   /   Kannada   /   Nawayathi

لیبیا میں لڑائی کی وجہ سے ایک لاکھ 50 ہزارافراد کو اپنا گھر چھوڑنا پڑا ہے، اقوام متحدہ

share with us

طرابلس۔18جنوری2020(فکروخبر /ذرائع)  اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین کے دفتر یوا ین ایچ سی آر نے کہا ہے کہ لیبیا میں لڑائی کی وجہ سے تقریباًڈیڑھ لاکھ لوگ دارالحکومت طرابلس میں بے گھر ہوئے ہیں۔ یواین ایچ سی آرنے کہاکہ لیبیا میں اپریل 2019ء میں لڑائی شروع ہونے کے بعد سے یہ افراد اپنے گھروں سے بے گھر ہوئے ہیں۔یواین ایچ سی آر لیبیا میں بے گھر ہوئے لوگوں کو مسلسل امداد مہیا کرا رہا ہے۔ یواین کی امداد فراہم کرنے ایجنسی نے بتایا کہ اس نے لیبیا میں ہزاروں بے گھر ہوئے لوگوں اور وطن واپس آئے لوگوں کو شیلٹرکٹس اور نقدی امداد جیسی بنیادی اشیاء مہیا کی ہیں۔ یواین ایچ سی ا?ر نے بتایا کہ بین الاقوامی برادری کی جانب سے لیبیا میں قائم شدہ حراستی مراکز کو بند کرنے کی اپیل کے باجوجود3 ہزار سے زائد پناہ گزین اور تارکین وطن یہاں کے حراستی مراکز میں رہ رہے ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا