English   /   Kannada   /   Nawayathi

کویت میں امریکی و برطانوی فوجی اڈوں کے سکیورٹی سخت

share with us

کویت سٹی۔18جنوری2020(فکروخبر /ذرائع)  کویت میں امریکہ اور برطانیہ کے فوجی اڈوں کے اطراف میں سکیورٹی انتظامات بڑھا دیئے گئے ہیں۔ کویت کے اخبار القبس نے اپنی ایک رپورٹ میں لکھا ہے کہ کویت میں امریکی و برطانوی سفارتکاروں کے گھروں اور ان ملکوں کے گیارہ فوجی اڈوں اور سائٹوں کے سکیورٹی انتظامات نہایت سخت کر دیئے گئے ہیں۔اس رپورٹ کے مطابق کویت کی وزارت داخلہ نے امریکی اور برطانوی مفادات کی حفاظت اور ان کی سکیورٹی پر نظر رکھنے کے لئے ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی ہے۔کویت کی وزارت داخلہ نے یہ اقدام علاقے میں کشیدگی بڑھنے کے بعد اٹھایا ہے۔ علاوہ ازیں مغربی کولمبیا میں منشیات سمگلنگ سے منسلک دہشت گردوں کے حملے نے 5 شہریوں کو ہلاک کر دیا ہے، جبکہ برکینا فاسو میں دھماکے سے 5 فوجی اہلکاروں کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا