English   /   Kannada   /   Nawayathi

کاروار :  ساگر مالا منصوبہ کی ماہی گیروں نے کی سخت مخالفت ،  چھٹے روز بھی جاری رہا ماہی گیروں کا احتجاج 

share with us

کاروار 18/ جنوری 2020(فکروخبر نیوز)  کاروار میں گذشتہ کئی دنوں سے بندرگاہ کی توسیعی مرحلہ ”ساگر مالا“ کی مخالفت زوروں پر ہے۔ گذشتہ چھ دنوں سے اس کے خلاف احتجاج جاری ہیں لیکن ایم پی آننت کمار، رکن اسمبلی روپالی کسی بھی صورت میں جھکنے کے لیے تیار نہیں ہے۔ بھٹکل رکن اسمبلی سنیل نائک نے بھی اپنی حمایت دے کر اس دعوے کو مضبوط کرلیا ہے کہ بی جے پی اس منصوبہ پر عمل درآمد کرکے رہے گی۔ 
    حکومت کا کہنا ہے کہ اس منصوبہ کے تحت کاروار مزید ترقی کی راہ پر گامزن ہوجائے گا اور وہ اپنی بات کی مضبوطی کے لیے گوا اور منگلور بندر گاہیں کی مثالیں پیش کرہے ہیں لیکن مقامی لوگوں خصوصاً ماہی گیروں کا کہنا ہے کہ اس کی وجہ سے یہاں کے لوگوں کی روزی روٹی کاسوال کھڑا ہوگا اور لوگوں کے لیے مشکلات کھڑی ہوں گی۔ 
    اطلاعات کے مطابق جیسے ہی اس کام کی شروعات کے لیے ٹھیکہ دار کمپنی کے افراد پہنچے عوام نے پرزور مخالفت شروع کردی جو روز بروز شدت اختیار کرتی گئی۔ماہی گیروں نے مچھلیوں کا فروخت بند کردیا ہے۔ یہ بھی خبر موصول ہوئی ہے بعض افراد کی جانب سے مچھلیوں کو فروخت کرنے کے لیے جارہے تھے تو انہیں بیچ سڑک میں روک کر واپس بھیج دیا گیا اور اس بیچ دونوں گروہوں کے درمیان کہا سنی بھی ہوئی۔ ماہی گیروں کا کہنا ہے کہ سمندری لہروں کو روکنے کے لیے اونچی دیواریں تعمیر کرنے سے مقامی لوگوں کو ماہی گیری میں پریشانیاں پیدا ہوگی ہیں۔ چھوٹی کشتیوں کے ذریعہ سے مچھلیوں کا شکار تقریباً بند ہوجائے گا۔ اور آگے چل کر اس منصوبہ سے عوام کی صحت پر بھی اثر پڑے گا۔ بندرگاہ کو ریلوے لائن سے جوڑنے کے لیے سینکڑوں خاندانوں کے گھر اور اراضی زد میں آکر انہیں اس سے ہاتھ دھونا پڑے گا۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا