English   /   Kannada   /   Nawayathi

ریاستی وزیر داخلہ بومئی کا ایس ڈی پی آئی اور پی ایف آئی پر بڑا بیان :  کہا :  سیمی کا بدلہ ہوا چہرہ 

share with us

بنگلورو 18/ جنوری 2020(فکروخبر /این این بی) ایس ڈی پی آئی، پی ایف آئی تنظیموں پر پابندی لگانے کے لیے ریاستی بی جے پی حکومت نے تیاریاں شروع کردی ہیں۔ ودھان سودھا میں ہوئی کابینہ میٹنگ میں ان تنظیموں پر پابندی کی کارروائی شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ مرکزی وزیر داخلہ کے ساتھ بات چیت کے بعد ریاست حکومت باضابطہ فیصلہ کرے گی۔ بعد ازاں دونوں تنظیموں پر پابندی لگانے کی سفارش مرکزی وزارتِ داخلہ کو بھیجی جائے گی۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ ماضی میں جو سیمی تنظیم تھی اسی نے اپنا نام بدل کر ایس ڈی پی آئی، پی ایف آئی کرلیا ہے۔ ودھان سودھا میں کابینہ میٹنگ کے بعد بسوراج بومئی نے کہا کہ ایس ڈی پی آئی، پی ایف آئی پر پابندی لگانے کے لیے کارروائی کی جائے گی۔ ان تنظیموں کے رابطے، ماضی کی تنظیمیں ملزمین کے بارے میں معلومات حاصل کی جائیں گی۔ ان لوگوں کی سرگرمیاں روکنے کے لیے مرکز کو اطلاع دی جائے گی۔ انہو ں نے کہا کہ سی اے اے کی حمایت میں ٹاؤن ہال میں ہوئے پروگرام میں شرکت کرنے والے آر ایس ایس کارکن ورون کی قتل کی سازش کی تفتیش کی گئی تو یہ بھی معلوم ہوا کہ رکن پارلیمان تیجیسوری سوریہ کے قتل کی کوشش بھی کی گئی تھی۔ مختلف واقعات کو جوڑ کر تفتیش کی گئی ہے۔ سابق وزیر وکانگریس لیڈر تنویر سیٹھ پر حملے کا معاملہ، تمل ناڈو میں چار افراد کی گرفتار، ٹاؤن ہال کے سامنے ہوئی قتل کی کوشش کی بھی تفتیش ہوئی ہے۔ میسور، بنگلور، منگلور میں قتل ہوتے ہیں۔ یہ سازشیں گذشتہ 8سالوں سے چل رہی ہیں۔ ماضی کی حکومت نے ایس ڈی پی آئی، پی ایف آئی سمیت دیگر تنظیموں کے خلاف مقدمات واپس لے لئے تھے۔ سیمی تنظیم ماضی میں تھی، اس پر پابندی لگانے کے بعد ایس ڈی پی آئی اور پی ایف آئی کا نام رکھ لیا گیا ہے۔ ان پر پابندی لگانے کے لیے کارروئیاں شروع کی جائیں گی۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا