English   /   Kannada   /   Nawayathi

میسور کی تاریخ میں پہلی بار مسلم خاتون تسنیم بانو بنیں مئیر

share with us

میسور 18/ جنوری2020(فکروخبر/ذرائع) میسورسٹی کارپوریشن کیلئے تسنیم بانو مئیر منتخب ہوئی ہیں۔ میسور کی تاریخ میں پہلی مرتبہ کسی مسلم خاتون کو مئیر بننے کا موقع ملا ہے۔ تسنیم بانو جے ڈی ایس کی کارپوریٹر ہیں۔ میسور شہر کے مینا بازار کی نمائندگی کرتی ہیں۔ میسور سٹی کارپوریشن میں پچھلے ایک سال سے کانگریس اور جے ڈی ایس اتحاد کا قبضہ ہے۔ موجودہ کارپوریشن کی دوسری معیاد کیلئے مئیر اور ڈپٹی مئیر کے عہدے کا آج انتخاب عمل میں آیا۔ کارپوریشن میں اکثریت نہ رہنے کے باوجود بی  جے پی نے مئیر اور ڈپٹی مئیر کے عہدوں کیلئے اپنے امیدوار کھڑے کئے۔ جبکہ حکمراں سیاسی پارٹیوں جے ڈی ایس نے تسنیم بانو کے مئیر کے عہدے کیلئے جبکہ کانگریس نے شری دھر کوڈپٹی مئیر کے عہدے کیلئے امیدوار بنایا۔

کارپویش کے ارکان کی ووٹنگ کے بعد تسنیم بانو کے حق میں47ووٹ جبکہ بی جے پی کی امیدوارگیتا کو23ووٹ حاصل ہوئے۔ اس طرح آسانی کے ساتھ تسنیم بانو میسور کی 22ویں مئیر منتخب ہوئیں۔ میسورسٹی کارپوریشن کا شمار ملک کے بڑے بلدیاتی اداروں میں ہوتاہے۔
 

مئیر منتخب ہونے کے بعد تسنیم بانو نے کہاکہ یہ ایک تاریخی دن ہے۔1996میں جے ڈی ایس نے عارف حسین کو مئیر بنایاتھا۔ اس بار ایک مسلم خاتون کو یہ موقع فراہم کیا ہے۔ اس کیلئے میں پارٹی کےسربراہ ایچ ڈی دیوے گوڈا اور سابق وزیراعلی کمارا سوامی کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔میں پارٹی کے سبھی لیڈروں سے اظہار تشکر کرتی ہوں۔ ہمیشہ باحجاب رہنے والی تسنیم بانو نےڈگری تک کی تعلیم حاصل کی ہے۔ تسنیم بانو نے کہا کہ وہ مئیر کی حیثیت سے میسور شہر کی ترقی کیلئے ہر ممکن کوشش کریں گی۔ شہر کے بلدیاتی مسائل کو حل کرنے کیلئے اقدامات کریں گی۔

نیوز18

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا