English   /   Kannada   /   Nawayathi

جموں و کشمیر میں چھ مہینے کی پابندی کے بعد پھر شروع ہوگی پری پیڈ موبائل خدمات

share with us

سرینگر 18 جنوری 2020(فکروخبر/ذرائع) جموں و کشمیر میں آرٹیکل 370 اور آرٹیکل 35 اے  ہٹائے جانے کے چھ مہینے بعد پری پیڈ موبائل یوزرس کیلئے ایس ایم ایس اور وائس کال کی خدمات جلد بحال ہوسکتی ہیں ۔ جموں و کشمیر حکومت کے ترجمان روہت کنسل نے جموں میں ایک پریس کانفرنس کے دوران یہ بات کہی ۔ پوسٹ پیڈ موبائل یوزرس کیلئے ٹو جی موبائل ڈیٹا کی سروس کشمیر کے کچھ علاقوں میں بھی بحال کردی گئی ہیں۔

جموں و کشمیر کے پرنسپل سکریٹری نے کہا کہ محتاط جائزہ میٹنگ کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ جموں کے سبھی 10 اضلاع اور کشمیر ڈویزن کے کپواڑہ اور باندی پورہ میں پوسٹ پیڈ موبائل پر وہائٹ لسٹیڈ ویب سائٹ تک رسائی کیلئے ٹوجی موبائل ڈیٹا کی خدمات چالو رہیں گی ۔ جبکہ بڈگام ، گاندربل ، بارہمولہ ، سری نگر ، کلگام ، اننت ناگ ، شوپیاں اور پلوامہ میں موبائل خدمات معطل ہی رہیں گی ۔خیال رہے کہ انتظامیہ نے 10 جنوری کو جاری سپریم کورٹ کے حکم پر عمل کرتے ہوئے منگل شام کو جموں ڈویزن کے پانچ اضلاع میں ٹو جی موبائل پر انٹرنیٹ خدمات اور پوسٹ پیڈ کنیکشن بحال کرنے کا حکم دیا تھا ۔ ساتھ ہی ساتھ جموں و کشمیر ڈویزن میں اسپتالوں ، بینکوں اور ہوٹلوں جیسی ضروری خدمات فراہم کرنے والے اداروں میں براڈ بینڈ خدمات بحال کردی گئی ہیں ۔

غور طلب ہے کہ پورے جموں و کشمیر میں پانچ اگست کو آرٹیکل 370 کے التزامات کا ختم کئے جانے کے بعد انٹرنیٹ سروسیز کو بند کردیا گیا تھا ۔ تاہم جموں خطہ میں بعد میں براڈ بینڈ سروسیز کو بحال کردیا گیا تھا ۔

نیوز18

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا