English   /   Kannada   /   Nawayathi

دہلی میں تین مہینے کے لیے نیشنل سکیورٹی ایکٹ، پولیس کو ہوگا شک کی بنیاد پر حراست میں لینے کا اختیار

share with us

نئی دہلی 18/ جنوری2020(فکروخبر/ذرائع)  دہلی کے ایل جی انل بیجل نے ایک نوٹس  جاری کرکے نیشنل سکیورٹی ایکٹ(این ایس اے)کے تحت دہلی پولیس کمشنر کو کسی بھی فرد کو حراست میں لینے کا اختیار دے دیا ہے۔این ایس اے ایسے فرد کو احتیاطاً مہینوں تک حراست میں رکھنے کا اختیار دیتا ہے، جس سے انتظامیہ  کو قومی سلامتی اور نظم ونسق کے لیے خطرہ محسوس ہو۔نوٹس کے مطابق ایل جی نے این ایس اے1980 کی دفعہ تین کی ذیلی دفعہ(3) کا استعمال کرتے ہوئے 19 جنوری سے 18 اپریل تک دہلی پولیس کمشنرکو کسی بھی فرد کو حراست میں لینے کا اختیار دیا۔
1980 میں اندرا گاندھی سرکار کے دوران بنے اس قانون کے تحت کسی بھی فرد کو بنا کسی الزام  کے صرف شک  کی  بنیاد پر کم ازکم  تین مہینے سے لے کر زیادہ سے زیادہ ایک سال کے لیے حراست میں رکھا جا سکتا ہے۔اس بیچ اس کویہ جانکاری دینا لازمی نہیں ہے کہ اس کو کس بنیاد پر حراست میں لیا گیا ہے۔ یہ فرد ہائی کورٹ  کے ایک صلاح کار بورڈ میں اپیل کر سکتا ہے، لیکن انہیں وکیل کی سہولت نہیں دی جاتی۔
ساتھ ہی، اگر اتھارٹی کو یہ لگتا ہے کہ وہ قومی سلامتی  اور نظم ونسق کے لیے خطرہ ہے، وہ اسے مہینوں تک حراست [preventive detention] میں رکھ سکتے ہیں۔جس ریاست کا یہ معاملہ ہوتا ہے، وہاں کی حکومت کو یہ مطلع  کرنا ہوتا ہے کہ کسی فرد کو این ایس اے کے تحت حراست میں رکھا گیا ہے۔دہلی میں یہ نوٹس ایل جی  کی منظوری کے بعد 10 جنوری کو جاری کی گئی تھی۔

بشکریہ :  دی وائر

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا