English   /   Kannada   /   Nawayathi

حرم شریف کرین حادثہ کے متاثرین میں چیک کی تقسیم شروع

share with us

ریاض۔16جنوری2020(فکروخبر /ذرائع) حرم شریف میں کرین حادثہ کے متاثرین میں معاوضہ کے چیک تقسیم کرنے شروع کر دیئے گئے ہیں۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق بدھ کے روز ملائیشیا میں متعین سعودی سفیر محمود قطان نے کرین حادثے میں شہید ہونے والے افراد کے ورثاء اور زخمیوں میں معاوضہ کے 10 چیک تقسیم کئے۔شہید ہونے والوں کے ورثاء  کو فی کس 10 لاکھ ریال جبکہ زخمیوں کو فی کس 5لاکھ ریال کے چیک دیئے گئے۔11 ستمبر 2015ء کو حج کے موقع پر کرین حادثہ سے 111 سے زائد حجاج شہید اور 238 زخمی ہوئے تھے۔ تعمیراتی کمپنی نے انسانی جانوں کے ضیاع پر اپنی ذمہ داری قبول کرنے سے انکار کیا تھا۔ 4 سال بعد اس معاملہ کا فیصلہ ہوا اور تمام متاثرین کو معاوضہ دینے کا اعلان کیا گیا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا