English   /   Kannada   /   Nawayathi

امریکی اڈوں کے قریب ملنے والے زہریلے کیمیائی مواد کے مسئلے پر امریکہ اور جاپان بات چیت کریں گے

share with us

واشنگٹن۔16جنوری2020(فکروخبر /ذرائع)  امریکہ اور جاپان کی حکومتیں جاپان میں امریکی اڈوں کے ارد گرد سے ملنے والے زہریلے کیمیائی مادوں کے مسئلے کے حل کے لیے تعاون پر غور کریں گی۔ جاپانی ذرائع ابلاغ کے مطابق جاپان کے جنوبی اوکیناوا اور ٹوکیو کی یوکوتا ایئر بیس کے قریب پی ایف او ایس تیزاب جیسے نامیاتی فلورین مرکبات دریافت ہوئے ہیں۔جانوروں پر کیے جانے والے تجربات میں یہ کیمیائی مادے زہر آلود پائے گئے ہیں۔ جاپانی وزیر دفاع تارو کونو نے پینٹاگون میں امریکی وزیر دفاع مارک ایسپر کے ساتھ ملاقات میں اس مسئلے پر بات چیت کی۔ امریکی سرزمین پر زہریلے مرکبات سے نمٹنے کے لیے حکام نے امریکہ میں ایک ٹاسک فورس تشکیل دی ہے۔ کونو اور ایسپر نے اتفاق کیا ہے کہ جاپان میں بھی اسی قسم کے اقدامات کے لیے دونوں ملکوں کی حکومتیں مل جل کر کام کریں گی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا