English   /   Kannada   /   Nawayathi

یوکرائنی طیارے پر ایران میں مظاہرے:  صدر روحانی کا قومی یکجہتی پر زور

share with us

واشنگٹن۔16جنوری2020(فکروخبر /ذرائع) ایران میں یوکرین کے مسافر طیارے کی تباہی پر ملک گیر احتجاج اور پارلیمانی انتخابات سے ایک ماہ پہلے صدر حسن روحانی نے قومی یکجہتی کی ضرورت پر زور دیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق صدر روحانی نے سرکاری ٹیلی وڑن پر قوم سے براہ راست خطاب میں کہا کہ اگر فوج کی جانب سے طیارے کی تباہی سے متعلق اطلاع دینے میں تاخیر ہوئی ہے تو اسے معذرت کرنا ہوگی۔انہوں نے اس المناک واقعے کے بارے میں مکمل وضاحت کا مطالبہ کیا اور کہا کہ حکومت میں انتظامی تبدیلیوں کی ضرورت ہے۔صدر روحانی نے انتخابی اہلکاروں پر زور دیا کہ 21 فروری کے انتخابات میں کسی امیدوار کو شرکت سے نہ روکا جائے۔ موجودہ نظام کے تحت آئینی نگرانی کا ادارہ امیدواروں کی چھان بین کرتا ہے۔کابینہ اجلاس کے بعد روحانی نے کہا کہ عوام مالک اور ہم ان کے خدمت گزار ہیں۔ خادم کے لیے لازم ہے کہ وہ شائستگی، احتیاط اور ایمانداری سے مالک کی خدمت کرے۔ ایرانی صدر حسن روحانی نے بھی تہران میں اپنی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے یورپی ممالک سے اپیل کی کہ وہ اپنے وعدوں پر عمل پیرا ہوں۔ انہوں نے یورپی ملکوں کی جانب سے ایران پر وعدہ خلافی کے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ایران کی طرف سے جوہری ہتھیاروں کے حصول کی کوشش کے حوالے سے یورپی ملکوں کا دعوی بے بنیاد اور من گھڑت ہے۔ایرانی صدر کا کہنا تھاکہ تینوں یورپی ممالک نے ڈونلڈ ٹرمپ کی سازشوں کے خلاف کچھ نہیں کیا ہے اور تمام 28 یورپی ممالک ہمیں بتائیں کہ اب تک جوہری معاہدے کے حوالے سے کیا اقدام اٹھایا ہے؟ ان ممالک نے اس معاہدے کے حوالے کچھ کام نہیں کیا ہے۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا