English   /   Kannada   /   Nawayathi

روسی وزیر اعظم کا انتخاب پارلیمنٹ کرے:   صدر پوتن کی تجویز

share with us

ماسکو۔16جنوری2020(فکروخبر / ذرائع)  روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے تجویز پیش کی ہے کہ اپنی دیگر ذمے داریاں پورے کرنے کے علاوہ وزیر اعظم کا انتخاب بھی آئندہ ملکی پارلیمان کیا کرے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انہوں نے یہ بات اپنے اسٹیٹ آف دا نیشن خطاب میں کہی۔روسی صدر پوٹن نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ روسی سربراہ حکومت کا چناؤ آئندہ ملکی پارلیمان کی ذمے داریوں کا حصہ ہونا چاہیے۔ تاہم انہوں نے یہ بھی کہا کہ ان کی خواہش ہے کہ روس کا بہت مضبوط صدارتی نظام اپنی موجودہ شکل میں آئندہ بھی قائم رہے۔  ماہرین کے مطابق پوٹن کے موجودہ صدارتی عہدے کی مدت دو ہزار چوبیس میں پوری ہو گی اور دیکھنا یہ ہے کہ وہ تب تک ملکی نظام سیاست میں کس طرح کی تبدیلیاں لانا چاہیں گے۔ پوٹن تقریبا دو عشروں سے اقتدار میں ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا