English   /   Kannada   /   Nawayathi

عام بجٹ کو ملتوی نہیں کیا جانا چاہیے: کیجریوال

share with us

ئی دہلی: 16جنوری(فکروخبر/ یواین آئی) عام آدمی پارٹی (عآپ) کے قومی کنوینر اور دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ دہلی اسمبلی انتخابات کو دیکھتے ہوئے مثالی ضابطہ اخلاق نافذ ہونے کے پیش نظر مرکزی حکومت کہیں اس مرتبہ عام بجٹ کو ملتوی نہ کر دے۔

کیجریوال نے جمعرات کو میڈیا سے بات چیت میں کہا ’’بجٹ کو ملتوی نہیں کیا جانا چاہیے۔ ہم چاہتے ہیں مرکزی حکومت دہلی کی تعمیر و ترقی کے لئے معقول رقومات مہیا کرانے کا اعلان کرے‘‘۔

واضح رہے کہ دہلی میں اسمبلی انتخابات آٹھ فروری سے ہونے ہیں اور پارلیمنٹ کا بجٹ اجلاس 31 جنوری سے شروع ہو رہا ہے اور یکم فروری کو عام بجٹ پیش کیا جانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مثالی ضابطہ اخلاق نافذ ہے اور کسی حکومت کو نئی پالیسی لانے کی اجازت نہیں ہوتی ہے، لیکن عام بجٹ یکم فروری کو پیش کیا جانا ہے۔

عآپ کنوینر اروند کیجریوال نے کہا کہ ہمارا خیال ہے کہ دہلی کی تعمیر و ترقی سے سیاست کو الگ رکھا جانا چاہیے اور عام بجٹ پہلے سے طے شدہ تاریخ یکم فروری کو ہی پیش کیا جانا چاہیے۔ یہ دہلی کے لوگوں کے مفاد میں ہونا چاہیے۔ مرکزی حکومت کو دہلی کے لوگوں کے مفاد میں زیادہ سے زیادہ اسکیموں کو لانا چاہیے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا