English   /   Kannada   /   Nawayathi

اڑیسہ میں ٹرین حادثہ، پٹری سے اتری لوک مانیہ تلک ایکسپریس، 40 مسافر زخمی 

share with us

بھونیشور: 16/ جنوری 2020(فکروخبر/ذرائع) اڈیشہ کے ضلع کٹک میں جمعرات کی صبح سلاگاؤں کے نزدیک لوک مانیہ تلک ایکسپریس کو پیچھے سے آنے والے ایک مال گاڑی نے ٹکر مار دی جس سے ٹرین کے آٹھ ڈبے پٹری ہوئے گئے۔ اس حادثہ میں 40 مسافروں کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے، جن میں سے پانچ کی حالت نازک بنی ہوئی ہے۔

مشرقی ساحل ریلوے (ای سی او آر ) تعلقات عامہ کے افسر جے پی مشرا نے میڈیا کو معلومات دی ہے۔ انہوں نے بتایا یہ حادثہ سلاگاؤں اور نرگنڈی کے درمیان گھنے کہرے کی وجہ سے صبح تقریباً 7 بجے پیش آیا۔ مال بردار ٹرین کے گارڈ وین سے ٹکرانے کی وجہ سے لوک مانیہ تلک ایكسپریس كے 8 ڈبے پٹری سے اتر گئے۔

ریلوے کے سینئر حکام نے حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ حادثے میں کسی بھی مسافر کی جان نہیں گئی ہے اور تمام زخمی مسافروں کو مقامی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ انهوں نے بتایا کہ جائے وقوعہ پر دھند کی وجہ سے راحتی کاموں میں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

انہوں نے راحتی کاموں میں امداد کرنے کے لئے مقامی گاؤں کے باشندوں کا شکریہ بھی کیا ۔ای سی او آر نے زخمیوں کا پتہ لگانے اور ان کے اہل خانہ کے لئے 18003457401/402 اور بھونیشور اسٹیشن کا ہیلپ لائن نمبر - 0674-1072، پوری -06752-1072 جاری کیا ہے ۔حادثے کی وجہ سے بھونیشور-ایل ٹی ٹی ایکسپریس 12800، پوری-راور پسنیجر 58132، درگ -پوری ایکسپریس 18426، دھنباد-بھونیشور راجیہ رانی ایکسپریس 12831 اور تلچر-پوری میمو 68413 کے روٹوں میں تبدیلی کی گئی ہے۔

قومی آواز بیرو 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا