English   /   Kannada   /   Nawayathi

یمن خانہ جنگی میں 1400 اسکول بند، 10 لاکھ بچے زیور تعلیم سے محروم

share with us

صنعاء:23؍اگست2017(فکروخبر /ذرائع)یمن میں حوثی باغیوں اور علی صالح کی جانب سے حکومت وقت کے خلاف بغاوت کے نتیجے میں ملک میں بڑے پیمانے پر اسکول بند اور لاکھوں بچے تعلیم سے محروم ہوگئے ہیں۔العربیہ نیوز نے تعز گورنری کے شعبہ اطلاعات و اسٹڈی سینٹر کی جاری کردہ سرکاری رپورٹ میں بتایا ہے کہ ستمبر 2014ء کے بعد سے جاری خانہ جنگی کے باعث ملک میں 14 سو سکول بند ہوگئے ہیں جب کہ خانہ جنگی سے تعلیم سے محروم رہنے والے یمنی بچوں کی تعداد 10 لاکھ سے زیادہ ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ متاثرہ اسکولوں میں 78 فیصد جزوی طور پر بند ہوئے جبکہ 22 فیصد کو باغیوں کی جانب سے فوجی کیمپوں یا پناہ گزین کیمپوں میں تبدیل کیا گیا۔ 2016ء میں اسکولوں میں جانے سے محروم رہنے والے بچوں کی تعداد سب سے زیادہ بتائی گئی ہے۔ خانہ جنگی شروع ہونے کے بعد اب تک 10 لاکھ 400 یمنی بچوں نے اسکول جانا چھوڑ دیا جب کہ خانہ جنگی سے پہلے بھی ایک ملین 700 بچے اسکول نہیں جا رہے تھے۔ اس وقت مجموعی طور پر اسکول سے محروم بچوں کی تعداد 31 لاکھ کے قریب ہے۔ گذشتہ 10 ماہ کے دوران باغیوں کی کارروائیوں کے باعث 70 فی صد اساتذہ براہ راست متاثر ہوئے ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا