English   /   Kannada   /   Nawayathi

جے این یو تشدد : فرینڈز آف آر ایس ایس کے اراکین کے موبائیل ضبط کئے جائیں : دہلی ہائی کورٹ

share with us

:14جنوری 2020(فکروخبر/ذرائع)دہلی ہائی کورٹ نے جے این یو انتطامیہ کو ان تمام فوٹیج کو حوالے کرنے کے لیے کہا ہے جس میں پانچ جنوری کو کیمپس میں ہوئے تشدد کے واقعات قید ہیں۔ ساتھ ہی عدالت نے انتظامیہ سے یہ بھی کہا کہ تشدد سے متعلق سبھی ثبوت کو پولیس کے حوالے کیے جائیں۔

عدالت نے دہلی پولیس کو ہدایت دی ہے کہ وہ وہاٹس ایپ گروپ 'فرینڈز آف آر ایس ایس' اور 'یونیٹی اگینسٹ لیفٹ' کے اراکین کے موبائل فونز فوری طور پر ضبط کریں۔

سماعت کے دوران دہلی پولیس نے کہا کہ جے این یو کی انتطامیہ کو سی سی ٹی وی فوٹیج کے ساتھ ساتھ تشدد سے متعلق مزید معلومات کے لیے مکتوب لکھا گیا تھا، تا حال مکتوب کا کوئی جواب نہیں آیا۔

جے این یو کے تین پروفیسر امت پرمیشورن، اتل سود اور شکلا ونایک ساونت کی جانب سے عدالت میں درخواست دائر کی گئی تھی، دائر درخواست میں اپیل کی گئی تھی کہ تشدد کے دوران کے سی سی ٹی وی فوٹیج، اور اس سے جڑی معلومات سمیت سبھی ثبوت محفوظ کرنے کے لیے ہدایات جاری کی جائیں۔ درخواست میں یہ بھی کہا گیا تھا کہ وہاٹس ایپ گروپ کے ڈاٹا کو بھی محفوظ کیے جانے کا حکم دیا جائے، جس کے ذریعے جے این یو میں حملے کا منصوبہ بنائے جانے کا شبہ ہے۔ اس دوران عرضی گزار پروفیسرز نے خدشہ ظاہر کیا تھا اور کہا تھا کہ یونیورسٹی انتطامیہ کی مدد سے تشدد سے متعلق سارے ثبوت کو تباہ کیے جانے کا انہیں ڈر ہے۔

واضح رہے کہ پانچ جنوری کو جے این پانچ جنوری کو کچھ نقاب پوش کے ذریعے سابر متی، پیریار اور مانڈوی ہاسٹل پر حملہ کر دیا گیا تھا جس میں متعدد طلبا و طالبات زخمی ہو گئے تھے۔ حالانکہ پولیس نے ابھی تک اس سلسلے میں کوئی گرفتاری نہیں کی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا