English   /   Kannada   /   Nawayathi

آننت کمار کے ساتھ ہائے وے اور آر بی آئی افسران کی خصوصی نشست، ایم پی نے پیش کی اہم تجاویز 

share with us

کاروار13/ جنوری 2020(فکروخبر نیوز)  اترکنڑا ضلع کے ممبرپارلیمنٹ آننت کمار ہیگڈے کے ہمراہ ہائی اتھاریٹی اور آئی آر بی کے عہدیداروں کی ایک میٹنگ میں ہوئی جس میں ایم پی آننت کمار نے افسران کو بعض اہم مشوروں سے نوازا ہے۔ آننت کمار کا خیال ہے کہ نئے تعمیر شدہ ہائی وے سے کسی کو بھی تکلیف نہیں ہونی چاہیے۔ انہو ں نے تجویز پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہر قصبے میں سرویس روڈ تعمیر کیا جائے اور سی برڈ کالونی سے انکولہ تک ایک خدمت روڈ بھی تعمیر کیا جانا چاہے۔ ان سڑکوں کی تعمیر میں اس بات کا ضرور خیال رکھا جائے کہ بارش کے موسم میں پانی آسانی کے ساتھ بہہ جائے۔ کرکی، ہلدی پورہ، اورسا، شیرالی میں شاہراہ کی توسیع بجائے تیس میٹر کے پینتالیس میٹر ہونی چاہیے۔ ایم پی نے مزید کئی اہم تجاویز پیش کرتے ہوئے کہا کہ کمٹہ، سرسی روڈ دیوگی کراس کے قریب حادثات پر قابو پانے کے لیے سگنل نصب کیا جائے۔ افسران نے ایم پی کی ان تجاویز کو عوام فائدے کے لیے کام کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی ہے۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا