English   /   Kannada   /   Nawayathi

بی جے پی کو ووٹ نہ دینے والوں کو ملک بدر کرنے کی سازش ہے سی اے اے :  ایچ ایس دورے سوامی 

share with us

بنگلورو 13/ جنوری 2020(فکروخبر نیوز)  این آر سی او رسی اے اے قانون کے ذریعہ مذہبی اقلیتی مسلمانوں کو ملک سے باہر کرنے کی سازش بی جے پی حکومت نے کررکھی ہے۔ معروف مجاہد آزادی ایچ ایس دورے سورامی نے یہ بات کہی ہے۔ شہر کے مہادیو پورہ علاقہ میں ہوڈی سرکاری ہائی اسکول میں منعقدہ ہائی اسکول اور کالج طلباء کے سمپوزیم او ربی اے ساے آل ریلیجین سیوا ٹرسٹ کا افتتاح کرنے کے بعد وہ بات کررہے تھے۔ انہو ں نے کہا کہ مرکزی حکومت نے مسلمانوں کے خلاف انتقام لینے کی تیاری کرلی ہے۔ بی جے پی کو ووٹ نہ دینے والوں کو ملک سے ہی باہر کرنے کی سازش تیار کی گئی ہے۔ اسی لیے سی اے اے اور این آر سی نافذ کیا جارہا ہے۔ وزیر اعظم مودی عوام کو گمراہ کررہے ہیں۔ اس لیے عوام کو بہت ہی احتیاط برتنا چاہیے۔ آئندہ دنوں میں ہندوستان کو ایک اور پاکستان ہونے نہیں دینا چاہیے۔ یہاں ہر مذہب کے لوگ رہ رہے ہیں، یہ ملک صرف ہندوؤں کا نہیں ہے۔ وظیفہ یاب لوک آیوکتہ جسٹس این سنتوش ہیگڑے نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سماج میں ہونے والی ناانصافیوں کے بارے میں، میں نے لوک آیکوتہ بننے کے بعد جانا اور اس کے خلاف قابلِ لحاظ حد تک کام کیا۔ آج جیل جاکے آنے والوں کو تہنیت پیش کرنے کی روایت بن گئی ہے۔ ناانصافیوں کے خلاف آواز اٹھانے والوں کی تعداد بڑھنی چاہیے۔ انسانوں میں انسانیت کا جذبہ بڑھنا چاہیے۔ اچھے کام کرنے کی عادت ڈالنی چاہیے۔ ہر ایک کو مالدار بننے کی خواہش رہتی ہے۔ قوانین کے دائرے میں رہ کر پیسہ کمانے میں کوئی برائی نہیں۔ غلطیوں پر سوال کرنے کی عادت طلباء میں پیدا ہونے کی چاہیے۔ اس پروگرام میں بی ایس ایس تمام مذاہب ٹرسٹ کے صدر ڈاکٹر اچ ایم رام چندرا، کساپا کے مہادیو پورہ صدر ڈاکٹر اجیت، شیورام، کرن، سید عبداللہ اور دیگر موجود تھے۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا