English   /   Kannada   /   Nawayathi

فلپائن میں آتش فشاں سے لاوا ابلنے کے بعد زلزلے کے بیسیوں جھٹکے

share with us

منیلا :13جنوری 2020(فکروخبر/ذرائع)فلپائن کے دارالحکومت منیلا کے قریب ایک آتش فشاں سے لاوا ابلنے کے بعد وہاں عوامی جان و مال کو لاحق خطرات میں اضافہ ہو گیا ہے۔ ملکی ماہرین ارضیات نے بتایا کہ اس پہاڑ کے پھٹنے اور اس میں سے لاوا نکلنے کے دوران خطے میں گزشتہ رات زلزلے کے اسّی کے قریب جھٹکے محسوس کیے گئے۔ حکام کو خدشہ ہے کہ اگر صورت حال مزید خراب ہو گئی، تو اس پہاڑ کے ارد گرد کی وادی سے تقریباﹰ دو لاکھ تک مقامی باشندوں کو اپنے گھروں سے رخصت ہونا پڑ سکتا ہے۔ اسی دوران ہر طرف اڑتی راکھ کی وجہ سے منیلا کا ہوائی اڈہ بند کر دیا گیا ہے۔ شہری ہوا بازی کے ملکی ادارے کے مطابق اندرون ملک اور بیرونی ممالک کو روانہ ہونے والی سو سے زائد پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا