English   /   Kannada   /   Nawayathi

سی اے اے کی مخالفت میں ریلی نکالے جانے پر شرپسند برہم، کرسیاں لے جارہی لاری کو کیا نذرِ آتش 

share with us

منگلورو 13/ جنوری 2020(فکروخبر نیوز) سی اے اے کی مخالفت میں احتجاج کرنے الوں کی پریشانیاں تھمنے کا نام لے رہی ہیں۔ اب مخالفت زور پکڑتی دیکھ کراس پر روک لگانے کے لیے نت نئے طریقے اپنائے جارہے ہیں اور سی سی اے کی مخالفین پر شکنجہ کسنے کی تیاری کی جارہی ہے۔ اطلاعات کے مطابق 12/ جنوری کو ڈیرلا کٹے میں سی اے اے کی مخالفت میں منعقدہ پروگرام اپنے اختتام کو پہنچنے کے بعد کرسیاں ٹرک میں لادی گئیں۔ رات کے اوقات میں کرسیوں سے بھری ٹرک کو نامعلو شرپسندوں کی جانب سے آگے لگائی گئی جس میں ٹرسیوں سمیت ٹرک بھی جل کر خاکستر ہوگیا۔ بتایا جارہا ہے کہ ٹرک میں 2500کرسیاں تھیں۔ اطلاع ملنے پر سینکڑوں کی تعداد میں لوگ جائے واقعہ پر جمع ہوگئے اور اس واقعہ کی بھرپور مذمت کی۔ انہوں نے اس کی وجوہات جاننے کی کوشش کی اور شرپسندوں کو گرفتار نہ کرنے کی صورت میں احتجاج کی بھی دھمکی دی۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا