English   /   Kannada   /   Nawayathi

دلیپ گھوش کے بیان سے بی جے پی نے جھاڑا پلہ ، بابل سپریو بولے بیان سے پارٹی کا کوئی تعلق نہیں

share with us

:12جنوری 2020(فکروخبر/ذرائع)مرکزی وزی بابل سپریو نے پارٹی کے مغربی بنگال کے ریاستی صدر دلیپ گھوش کے بیان پر اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 'دلیپ گھوش کے بیان سے پارٹی کا کوئی تعلق نہیں ہے۔'

انہوں نے مزید کہا کہ 'ان کا بیان ان کی سوچ کا مظہر ہے، اترپردیش حکومت یا آسام میں بی جے پی کی حکومت نے کبھی بھی کسی کو گولی مارنے کا سہارا نہیں لیا ہے۔'

بابل سپریو کا رد عمل

 

بابل سپریو نے اپنے ٹویٹ پیغام میں کہا کہ 'دلیپ گھوش نے جو بھی کہا ہے وہ انہتائی غیر ذمہ دارانہ ہے اور پارٹی کا اس سے کوئی تعلق نہیں ہے۔'

مغربی بنگال میں بی جے پی کے صدر دلیپ گھوش نے مغربی بنگال کے ندیاں میں ایک عوامی ریلی سے خطاب کے دوران کہا تھا کہ 'آپ یہاں آتے ہو، ہمارا کھانا کھاتے ہو، یہاں رہتے ہو اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچاتے ہو، کیا یہ آپ کی زمینداری ہے؟ 'آپ کو لاٹھی سے ماریں گے، گولی ماریں گے اور جیل میں ڈالیں گے۔'

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا