English   /   Kannada   /   Nawayathi

دعوتِ دین کی ذمہ داریوں کی غفلت سے حالات پیدا ہوتے ہیں :  علماء کا اظہارِ خیال 

share with us

بھٹکل 11/ جنوری 2020(فکروخبر نیوز)  امر بالمعروف او رنہی عن المنکر کا کام چھوڑنے پر اللہ تعالیٰ کی جانب سے کچھ آزمائشیں ہوتی ہیں اور آج جن مشکل دور سے ہم لوگ گذر رہے ہیں وہ یہی آزمائشیں ہیں۔ جن سنگین حالات سے ہمارے اسلاف گذرے اور ملک کی آزادی کے لیے قربانی دی اور اس میں کامیاب بھی ہوگئے او رہم بھی اسی طرح کے حالات سے گذر رہے ہیں لیکن ہمیں اپنے ایمانی قوت کو مضبوط کرنے کی اشد ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار استاد دار العلوم ندوۃ العلماء لکھنو مولانا عتیق احمد بستوی نے کیا۔ مولانا موصوف مجلس اصلاح وتنظیم بھٹکل میں حالاتِ حاضرہ او رہماری ذمہ داری کے عنوان سے منعقدہ پروگرام سے خطاب کررہے تھے۔ مولانا نے اپنی تقریر میں ہندوستان کے حالات کے تناظر میں ملک کے تقسیم کی وجوہات پر بھی مختصراً روشنی ڈالی اور اس ضمن میں کہا کہ اس ملک کی آزادی کے لیے کئی لوگو ں نے اپنی قربانیاں پیش کی ہیں جنہیں ہم تاریخ کے مطالعہ سے کرتے ہیں اور اپنی نئی نسل کو اس سے واقف کراسکتے ہیں۔ اور ایسا ہمیں کرنا چاہیے۔ انہو ں نے این آر سی اور سی اے اے پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس معاملہ میں ملک کا ایک بڑا طبقہ مخالفت میں ہے اور ہمیں اس سے قطعی ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے او ریہ بات بھی ہمیں یاد رکھنی چاہیے کہ صرف مسلمان ہی نہیں سبھی مذاہب کے لوگ اس میں شامل ہوچکے ہیں۔ مولانا غیر مسلموں کے ساتھ تعلقات استوار کرنے اور ان کے ساتھ خیرخواہی کرنے کی بھی بات کہی۔ 
استاد حدیث دار العلوم ندوۃ العلماء لکھنو مولانا محمد خالد ندوی غازیپوری نے کہا کہ تنظیم کے کارناموں کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ اس کے تحت بہت سے کام انجام دئیے جاچکے ہیں جنہیں میں نے خود اپنی آنکھوں سے دیکھا ہے۔ موجودہ حالات کو سمجھنے کے لیے قرآن کریم کا بغور مطالعہ کرنے کی ضرورت ہے اور اس میں بیان کردہ واقعات کی روشنی میں ہمارے مسائل حل کرنے کی اشد ضرورت ہے۔ 
ملحوظ رہے کہ جلسہ کا آغاز مولوی عبداللہ شریح ندوی کی تلاوتِ قرآن سے ہوا۔ مولانا مفتی عبدالنور فکردے نے مہمانو ں کا تعارف پیش کیا اور جنرل سکریٹری مجلس اصلاح وتنظیم مولانا عبدالرقیب ایم جے ندوی نے پیش کیے۔ اسٹیج پر صدر تنظیم جناب سید پرویز ایس ایم اور دیگر ذمہ داران موجود تھے۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا